خلا ء کا محکمہ

پہلاانسانی مشن

Posted On: 04 DEC 2019 5:06PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  05 دسمبر۔شمال  مشرقی خطے  کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ  چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ،عملے ،عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خَلا  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں  اطلاع دی کہ انسانی خلائی مشن گگن یان   دسمبر 2021  تک بھیجاجانا ہے ۔ حکومت ہند نے گگن یان پروگرام کو منظوری دے دی ہے ۔ اہم  سب سسٹم کے ڈیزائن اور خصوصیات  کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ۔ سسٹم /سب سسٹم  کی تجربات  اور پرواز کے لئے حصولیابی کا کام شروع ہوچکا ہے۔

          گگن یان  مشن کے لئے عملے کے انتخاب  اور تربیت کا عمل چل رہا ہے ،جس میں  گگن یان مشن کے تحت روس  میں  تربیت بھی شامل ہے۔

          اسرو  کے بھاری لفٹ لانچر جی ایس ایل وی  -  ایم کے- تھرڈ  کو گگن یان مشن کے لئے شناخت کیا گیا ہے۔ اس میں  مطلوبہ بیضوی  مدار آر بیٹل ماڈیول  کے لئے  ضروری پے لوڈ   لے جانے کی صلاحیت ہے ۔ جی ایس ایل  وی - ایم کے –تھرڈ  کی انسانی ریٹنگ کے لئے کام چل رہا ہے ۔

          اسرو کو  لانچ وھیکل ،  خلائی طیارے کے بندوبست  ، گراؤنڈ انفراسٹکچر وغیرہ کے  سلسلے  کے ٹکنالوجی  کے  میدانوں   میں بہت زیادہ تجربہ حاصل ہے۔اسرو نے  عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے  موجودہ نظام کی انسانی ریٹنگ  کے لئے اقدامات کئے ہیں۔کچھ شعبوں  جن میں اسرو  کو تجربہ نہیں  ہے مثلاََ  انسان  پر مرکوزنظام ،عملے کی تربیت ، عملے کی واپسی وغیرہ،  ان میں   اسرو  قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ   تعاون کا منصوبہ بنارہی ہے ۔اس سلسلے میں  ڈی آرڈی او   ، تجربہ گاہوں  ، ہندوستانی فضائیہ اور روسی خلائی ایجنسی کے ساتھ  مفاہمت ناموںپر پہلے ہی دستخط کئے جاچکے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اگ۔ رم

U-5581


(Release ID: 1595059) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Bengali