پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹس
Posted On:
04 DEC 2019 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4دسمبر 2019/ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سستے ٹرانسپورٹیشن کے لئے ٹھوس متبادل اقدام (ایس اے ٹی اے ٹی کے) کے تحت پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (گیل) انڈیا لمیٹیڈ اور اندرپرستھ گیس لمیٹیڈ (آئی جی ایل) نے ملک میں کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹس(سی بی جی) کے قیام کے لئے 29 نومبر 2019 کو 443 لیٹر آف انٹینٹس (ارادے کے مراسلے) جاری کئے۔ اس پہل کے تحت صنعت کار سی بی جی پلانٹس کے قیام کے لئے رقم کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہے۔
پیٹرولیم اور گیس کی وزارت نے وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ سی بی جے پلانٹس کے لئے بینک رقم کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزارت سی بی جی پلانٹس کے قیام کے لئے ایس اے ٹی کے پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 5561
(Release ID: 1594951)
Visitor Counter : 94