صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان اورسویڈن نے انڈیا۔ سویڈن حفظان اختیاری مرکز کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے


سویڈن کے ساتھ اشتراک کامیاب، مثالی اورسرگرم رہاہے :ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 03 DEC 2019 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،03  دسمبر :سویڈن کے ساتھ ہمارااشتراک انتہائی مثالی اور قابل تعریف رہاہے ۔ہندوستان اورسویڈن کے درمیان مفاہمت نامہ ایک سب سے سرگرم اورکامیاب باہمی مفاہمت نامہ ہے جس پر صحت کے شعبے میں ہندوستان کی طرف سے دستخط کئے گئے ہیں ۔ یہ بات صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے کہی ۔ انھوں نے ہندوستان کے وزیرمملکت ( ایچ ایف ڈبلیو ) اشونی کمارچوبے اور سویڈن کے صحت اور سماجی امورکے وزیر کی اسٹیٹ سکریٹری محترمہ ماجا جستاد کی موجودگی میں آج یہاں سویڈن کے ساتھ مفاہمت نامے کے کامیابی نفاذ کے 10سال پوراہونے کے موقع پر انڈیا ۔ سویڈن ہیلتھ کیئر اختراعی کے لئے مفاہمت نامے کے متن پردستخط کی صدارت کی ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے  انتہائی پرجوش ، ولولے اورجانفشانی کے علاوہ مل کر کام کرنے کے لئے عزم کو برقراررکھنے کے ساتھ اشتراک کوجاری رکھنے پردونوں ملکوں کے حکام کو مبارکباد دی ۔ انھوں نے کہاکہ آپ کی کوششوں کی بغیر ہم کچھ  غیرمعمولی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ اس طرح کے اشتراک ہندوستان کے لئے  ضروری ہیں کیونکہ یہ سروبھونتوسوکھینا ،سروسنتونرمایاکے ویژن کے حصول کے لئے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے تصورکے تحت   حفظان صحت  کے تئیں مکمل تبدیلی کی سمت سفرکے ساتھ مزید پیش رفت کرتے ہیں ۔ سرو بھونتوسکھینا ، سرو سنتونرمیاکا مطلب ہے کہ سبھی لوگ خوش وخرم رہیں اور سب صحت مندرہیں ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ہندوستان اورسویڈن کے درمیان شراکت داری سب سے سرگرم رہی ہے کیونکہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی 2009کے بعد سے 10بار میٹنگیں ہوچکی ہیں ۔ جس کے نتیجے میں خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے ۔ مفاہمت نامے کا منفرد نقطہ یہ ہے کہ اس نے سرکاری نجی اورتعلیمی سیکٹروں کے اندرنئی شراکت داریاں پیداکرنے پر توجہ دی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ 22ایمس نئے جلد ہی پوری طرح کام کرنے لگ جائیں گے اور157نئے میڈیکل کالیجزپرکام کافی آگے بڑھ چکاہے ۔ جس سے تعلیم اور تحقیقاتی شعبوں میں مزید بامعنی اشتراک کی گنجائش کافی زیادہ ہے ۔

سویڈن کے تجارتی کمشنرکے دفتر، ایمس دہلی اور ایمس جودھپور کے درمیان اشتراک سے انڈیا۔سویڈن ہیلتھ کیئر انوویشن سینٹرکا مقصد کھلے اختراع کے ایک ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے ۔ جسے اسٹارٹ اپ اور ہیلتھ کیئر کی سہولت فراہم کرانے والے شراکت دارحفظان صحت کے شعبے میں موجودہ اورمستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اوراشتراک کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔  اختراع کو آگے لے جانے کے لئے اس سینٹرکے اہم جزہیں اختراعی چیلنجز مینٹرشپ ، ان کیوبیشن ،مہارت کے لائیو سینٹر، ہنرمندی ، عالمی رسائی ، کانفرنسیز ، ڈیجیٹل شوروم اوروہائٹ پیپرز ہیں ۔ یہ سینٹرابتدائی مدت میں تین سال کام کرے گا۔ اس کے اثرات کابتدریج اندازہ لگایاجائے گاتاکہ تین سال کی اس ابتدائی مدت کے آخرمیں صلاحیت کی توسیع ہوسکے ۔

جناب اشونی کمارچوبے نے این ایچ پی 2017 ،ایچ ڈبلیو سی  کے دوہرے ستون کے ساتھ آیوشمان بھارت اور سب کو صحت کوریج فراہم کرنے کے لئے سی ایم جے ائے وائی جیسے جیسے صحت کے شعبے میں حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگرکیا ۔ انھوں نے سب کو حفظان صحت کی  سستی  اورآسان رسائی فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کو بھی اجاگرکیا۔ ہندوستان کے ساتھ اشتراک کو کامیاب قراردیتے ہوئے محترمہ ماجا جستاد نے کہاکہ ہندوستان کے تعلقات وقت کے ساتھ گہرے ہوئے ہیں ہندوستان ہماراایک اچھا ساتھی ہے جس کا دنیا میں رول بڑھتاجارہاہے ۔ انھوں نے بزرگوں اے آرایم کے لئے آیوشمان بھارت، صحت اسکیموں سمیت صحت کے شعبے میں مختلف اقدامات کی تعریف کی اور نئی ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں ای ۔ ہیلتھ اورڈیجیٹل ہیلتھ کے اس کے قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

***************

 ( م ن ۔ ح ا۔ ع آ)

U-5539

 


(Release ID: 1594773) Visitor Counter : 168


Read this release in: English