وزارات ثقافت

ثقافت اورسیاحت کے مرکزوزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے اس کلش کی رونمائی کی جس میں جلیاں والاباغ کی مقدس مٹی رکھی ہوئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 DEC 2019 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،03  دسمبر : ثقافت اورسیاحت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں نیشنل میوزیم میں اس کلش کی رونمائی کی جس میں جلیاں والا باغ کے شہیدوں کی مقدس مٹی رکھی ہوئی ہے ۔

IMG_20191203_151459-1762x1143.jpg

 

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہاکہ نیشنل میوزیم میں جلیاں والا باغ کی مقدس مٹی والے کلش کی رونمائی کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کے نوجوانوں خصوصابچوں کو تحریک دی جائے اور آزادی کی جدوجہدکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ محض کوئی عام مٹی نہیں ہے بلکہ یہ عظیم تری قربانیوں کا ایک حصہ ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ان قربانیوں کی عزت افزائی کی جائے ۔ نیشنل میوزیم آنے والے لوگ اب  جان سکیں گے کہ کس طرح  ملک کی آزادی کی جدوجہدکے دوران ان کے  آباواجداد نے قربانیاں دی تھیں ۔

یہ مقدس مٹی  ثقافت کے وزیرموصوف کی طرف سے لائی گئی تھی جب انھوں نے  تاریخی جلیاں والا باغ نیشنل میموریل کا دورہ کیا۔ قربانیوں کی زمین کی یہ مٹی 100سال کے بعدنیشنل میوزیم پہنچ گئی ہے ۔

IMG_20191203_151149-1762x1119 (1).jpg

جلیاں والاباغ میں قتل عام  13اپریل  1919میں بیساکھی فیسٹول کے دوران امرتسرمیں  اس وقت کیاگیاتھاجب کرنل ریجی نالڈ ڈائرکی زیرکمان برٹش یونین فوج نے آزادی سے پہلے کے مظاہرے کرنے والے ایک ہجوم پرگولیاں برسانا شروع کردی تھیں جس میں 41بچوں سمیت 400سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے ۔

1919میں برطانوی نوآبادیاتی نظام کے دوران قتل عام کی صدسالہ تقریب منانے کے لئے اس کلش کو نیشنل میوزیم کو عوام کو دکھانے کے لئے رکھاجائے گا۔ تاکہ نوجوان خصوصابچے وہا ں آکر ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے دوران قربانیوں کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرسکیں اور ان سے تحریک لے سکیں ۔

 

***************

 ( م ن ۔ ح ا۔ ع آ)

U-5527

 


(ریلیز آئی ڈی: 1594772) وزیٹر کاؤنٹر : 115
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी