نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

معذور افراد کا بین الاقوامی دن  کا نام بدل کر خصوصی صلاحیتوں والے افراد کا بین الاقوامی دن رکھا جانا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ


دوسری طرح سے پہل افراد کی ضرورتوں کے تئیں  شمولیت پر مبنی  حساس سماج کی تعمیر کی  اپیل

قابل رسائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر انتہائی اہم:نائب صدر جمہوریہ

اسکول بچوں کی  ابتدائی  زندگی  میں ہی  ان کے اندر معذوری کے تئیں  حساسیت  پیدا کریں:نائب صدر

انسان کو  معذور بنا دینے والے  حادثات  کی روک تھام کے لئے   سڑک تحفظ اور کام کرنے کی  جگہ پر تحفظ کو مزید بہتر بنانے کی اپیل

معذوری کے تئیں سماجی رویے میں تبدیلی  انتہائی اہم:نائب صدر

معذوری کے موضوع پر  عمدہ سنیما کی حوصلہ افزائی کی ضرورت:نائب صدر جمہوریہ

معذور افراد کو  بااختیار بنانے سے متعلق قومی ایوارڈ برائے  2019 پیش کئے

Posted On: 03 DEC 2019 3:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3دسمبر 2019/نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج کہا کہ    معذور افراد کا بین الاقوامی دن کا نام بدل کر اسے خصوصی  اہلیتوں والے  افراد کا بین الاقوامی دن  کیا جانا چاہئے تاکہ دوسری طرح سے اہل افراد کے اندر  جو وسیع امکانات  اور اہلتیں ہوتی ہیں  ، ان کی عکاسی کی جاسکے  اور سماج معذوری کے تعلق سے  جس کلنک کو  جوڑتا ہے اس کا  ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ     وہ  یقیناً بہت سے دیگر لوگوں کے لئے   مثالی حیثیت رکھتے ہیں  اور اگرا نہیں صحیح ماحول اور مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ  قوم کی تعمیر کے کا م میں زبردست تعاون دے سکتے ہیں۔  

وہ  معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر   معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی ایوارڈز   پیش کرنے کے بعد حاضرین سے  خطاب کررہے تھے۔  

سماجی اور اقتصادی   نقطہ نظر سے  دوسری طرح   سے اہل  افرا د کو   درپیش  واضح   اور سنگین   مسائل پر  گہری تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے  جناب  نائیڈو نے کہا کہ ہمیں شمولیت پر مبنی   ایسے معاشرے کی   تعمیر کرنی چاہئے   جو  دوسری طرح سے اہل افراد  کی ضرورتوں  کے تئیں احترا م کا جذبہ رکھتا ہو اور حساس ہو۔  

انہوں نے حاملہ ماؤں  اور چھوٹے چھوٹے بچوں  کو  درست  غذائیت اور ان کی دیکھ بھال کی سہولت  فراہم کرنے اور پورے  دیہی  ہندستان میں   اچھی  اور قابل رسائی   طبی  سہولتیں  دستیاب کرانے کی  ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ابتدائی  دنوں میں ہی  معذوری  کی نشاندہی کو  انتہائی ا ہم   قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اس سے ہمیں     متاثرہ   افراد   کی باز آباد کاری اور انہیں  بااختیار بنانے   کے لئے موثر  تدارکی اقدامات  کرنے میں   مدد ملے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ مناسب    باز آباد کاری موڈلز  کے ساتھ  ٹیکہ کاری  امراض  روک تھام  سےمتعلق پروگراموں میں بہتر   تال میل کی ضرورت ہے۔ یہ کام کم از کم ضلع کی سطح پر  کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے  اس طرح کی  مربوط  کوششوں کے ضمن میں   پولیو کے  خاتمے کو   بہترین   مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ    حادثات کے سبب   ہونے والی معذوری کو  کم سے کم کرنے کے لئے   سڑکوں اور کام  کی  جگہوں پر  حفاظتی   انتظامات    بہتر بنانے  کی ضرورت ہے۔

1990 کے مقابلے  2016 میں  سڑک پر لگنے والے  زخموں کے سبب  معذوریوں میں   65 فی صد کے  اضافے   سے متعلق  سرکاری  رپورٹوں کا  حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  سڑک تحفظ کو بہتر بنانے  اور محفوظ ڈرائیونگ  کے تئیں بیداری   پیدا کرنے    کی اپیل  کی۔ انہوں نے    حال ہی میں   موٹرگاڑی  کی گئی   ترمیمات کو اس سمت میں  اٹھایا گیا  ایک   درست قدم   قرار دیا۔  

نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہاکہ معذور ی کے تئیں سماج کے رویے میں تبدیلی انتہائی  اہم ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ    دوسری طرح سے   اہل افراد  ہمدردی اور رحم    کی چیز نہیں بلکہ اس کے بجائے ان کے ساتھ ہم گدازی  اور  حمایت کا سلوک   کیا جانا چاہئے۔

جناب نائیڈو نے کہاکہ سبھی اسکولوں  کو چاہئے کہ  وہ   بچوں میں  ان کی  ابتدائی   زندگی   میں ہی  معذوری  کے تئیں   حساسیت   پیدا کریں۔

انہوں نے  معذور ی کے موضوع پر   متعدد   قابل تعریف  فلمیں  بنانے کے لئے   مین اسٹریم ہندستانی   سنیما کی   ستائش    کی  اور کہا کہ    یہ ایک  اچھا رجحان ہے  جس کی مزید  حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معذوری کے تئیں لوگوں    کی سمجھ میں تبدیلی  لائی جاسکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے معذور افراد کو درپیش   چیلنجوں  کو دور کرنے کے لئے نظم و ترتیب کے ساتھ حکومت کے ذریعہ  کئے جارہے   اقدامات کی  ستائش کی جن میں 2016   میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق قانون میں  ترمیم  شامل ہے۔

معذور افراد سمیت ہر شخص کو  بااختیار بنانے کے لئے  تعلیم کو  اہم قرار دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے  اور بھی زیادہ   شمولیت   پر مبنی اسکول اور خصوصی اسکول قائم کرنے کی  ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر معذور بچے کی  اچھی اور معیاری تعلیم کو  یقینی بنایا جاسکے۔

معذور  افراد کے لئے    قابل  رسائی    ماحول   سازی  کو   انتہائی اہم   قرار دیتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ   ضرورت   اس بات کی ہے کہ  معذور افراد کے لئے    رکاوٹوں سے  پاک   ماحول بنانے کے لئے سبھی  حصص دار   مشترکہ   کوششیں   کریں۔  انہوں نے کارپوریٹ اور نجی   اداروں سے   اپیل کی کہ وہ    معذور افراد   کے لئے قابل رسائی بنیادی   ڈھانچے   تعمیر کے لئے   سبھی   ممکنہ  اقدامات  کریں۔  

خاص طور پر کھیل کو د سمیت  سبھی  سماجی   اور ثقافتی سرگرمیوں میں معذور افراد کو شامل کرنے کی   ضرورت  بتاتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ    اسےمعذور افراد کے اندر  شمولیت   اور  خوداعتمادی   کاا حساس  پیدا  ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ   کھیل کود سے  وابستہ   ہمارے لوگوں نے  پیرا لمپکس میں  مسلسل  ملک کا سر فخر سے  بلند کیا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر  جناب   تھاورچند گہلوت   ، سماجی انصاف  و تفویض اختیارات کےوزیر مملکت  جناب   کرشن پال  گرجر،  سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے وزیر  مملکت جناب رام داس اٹھاولے ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے  وزیر مملکت    جناب   رتن لال  کٹاریہ اور دیگر   افراد  اس موقع پر  موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 5528



(Release ID: 1594714) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Bengali