وزارت دفاع

بحریہ کو اپنی پہلی خاتون پائلیٹ مل گئی ہے

Posted On: 02 DEC 2019 8:10PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  03 دسمبر۔ساتویں  ڈورنئیر کنورژن کورس (ڈی او سی سی ) کے تین زیر تربیت افسروں کے بیچ نے، جس میں   ایک خاتون افسر بھی شامل ہیں، ڈورنئیر پائیلٹ کے طور پر کوالی فائی کیا ہے اور انہیں  دو دسمبر 2019  کو آئی این ایس گروڈا میں  منعقدہ  ایک سادہ اور پروقار تقریب میں  مایہ ناز  گولڈن ’’ونگس ‘  ‘ سے نوازا گیا ۔وائس ایڈمرل اے کے چاولہ ، اے وی ایس ایم ، این ایم ، وی ایس ایم ،  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان  چیف  ( ایف او سی –آئی این-سی )ساؤدرن  نیول کمان  اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، جنہوں نے پاسنگ آؤٹ افسروں کو ’’ونگس ‘‘  پیش کئے ۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ ان افسرو ں  نے بحری ہوابازوں کے طور پر کوالی فائی کرلیا ہے۔

لیاقت کے حساب سے مجموعی طور پر پہلے نمبر پر آنے والے لیفٹیننٹ شوم  پانڈے کو  ایف او سی –آئی این –سی ساؤتھ  رولنگ ٹرافی دی گئی ۔سب لیفٹیننٹ  (ایس ایل ٹی ) شوانگی نے کورس سے کامیابی کے ساتھ گریجویشن کرکے  بھارتی بحریہ کی پہلی خاتون پائلیٹ کے طورپر تاریخ رقم کی۔

’’ونگس ‘‘  دیا جانا بھارتی فضائیہ کی اکیڈمی  (اے ایف اے ) میں ہوابازی کی ایک سال کی تربیت مکمل ہونے کی علامت ہے۔ یہ تربیت   ڈنڈی گل  اور بھارتی بحریہ کے ائیر اسکوئڈرن  (آئی این اے ایس ) 550 ، آئی این ایس گروڈا ، کوچی میں دی جاتی ہے ۔اس کے بعد یہ ہواباز آپریشنل میری ٹائم ری کونیساں  اسکوئڈرن  میں شامل ہونے سے پہلے وسط جنوری 2020 سے  ’ ڈورنئیر آپریشنل فلائنگ  ٹرننگ ‘   کورس میں  شرکت کریں گے ۔

سب لیفٹیننٹ شوانگی  جو بہار کے شہر مظفر پور کی رہنے والی ہیں ، شارٹ سرو س  کمیشن  (ایس ایس سی ) پوائیلٹ  انٹری اسکیم  کے تحت  بھارتی بحریہ میں شامل ہوئی تھیں اور انہوں  نے  ایزی مالا میں  واقع بھارتی بحریہ کی اکیڈمی منعقدہ  27 ویں  نیول  اورئنٹیشن کورس  ( این او سی ) میں حصہ لیا۔  انہیں گزشتہ سال جون میں بحریہ میں  کمیشن دیا گیا تھا۔اپنی تربیت کے ایک حصے کے طور پر سب لیفیٹٹنٹ شوانگی نے اے ایف اے نے  پائیلیٹس  پی سی -7  ایم کے II، بیسک ٹرینراڑایا ہے ۔انہوں  نے کوچی میں  بھارتی بحریہ میں  ڈورنئیر کنورژن  کی تربیت مکمل کی ہے۔وہ  میری ٹائم  ری  کونیساں  (ایم آر ) طیارہ  پوری طرح اڑانے کے قابل ہونے کے لئے آئی این ایس گروڈا میں  واقع ڈورنئیر اسکوئڈرن میں  آئی این  اے ایس  550  میں  اپنی تربیت کا سلسلہ جاری  رکھیں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1(1)KPJU.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5516


(Release ID: 1594628) Visitor Counter : 112


Read this release in: Hindi , English