وزارات ثقافت
حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج سے متعلق سبھی ریکارڈز کو
منظر عام پر لے آئی ہے: پرہلاد سنگھ پٹیل
Posted On:
02 DEC 2019 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2دسمبر 2019/حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج سے متعلق سبھی ریکارڈ کو منظر عام پر لے آئی ہے اور انہیں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں رکھ دیا ہے۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق منظر عام پر لائے گئے ریکارڈز کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
نمبر شمار
|
وزارت /دفتر
|
ریکارڈز /فائلوں کی تعداد
|
1
|
وزیراعظم کا دفتر
|
58
|
2
|
وزارت داخلہ
|
37
|
3
|
وزارت خارجہ
|
200
|
4
|
کابینی سکریٹریٹ
|
09
|
|
کل
|
304
|
مجموعی طور پر 304 ریکارڈز /فائلوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے انہیں مذکورہ وزارتوں /دفاتر کے ذریعہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقل کردیا گیا ہے جہاں اب وہ مستقل طور پر رہیں گی۔ 304 فائلوں میں سے 303 فائلوں کو نیتاجی ویب پورٹل یعنی www.netajipapers.gov.in پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
نیشنل آرکیوز آف انڈیا حکومت ہند کے منظر عام پر لائی گئی فائلوں /ریکارڈز کا محافظ ہے۔اس کے علاوہ 1997 میں نیشنل آرکیوز آف انڈیا کو آزاد ہند فوج سے متعلق 990 منظر عام پر لائی گئی فائلیں وزارت دفاع سے موصول ہوئی تھیں اور 2012 میں کھوسلہ کمیشن (271 فائلیں) اور جسٹس مکھرجی کمیشن آف انکوائر ی سے متعلق (759فائلیں) 1030 فائلیں وزارت داخلہ سے موصول ہوئی تھیں۔ یہ سبھی فائلیں /سامان پبلک ریکارڈز رولز 1997 کے تحت عوام کے لئے کھلی ہوئی ہیں۔
یہ اطلاع ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلا د سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U-
(Release ID: 1594586)
Visitor Counter : 148