سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

فیم انڈیا اسکیم کی کارکردگی

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2019 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 دسمبر 2019،    سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اپنے ایک تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ فیم انڈیا اسکیم  مرحلہ ۔ ایک کے شروع ہونے کے بعد سے مانگ پر ترغیبات کے ذریعہ تقریباً 2.8 لاکھ ہائی برڈ اور الیکٹرک وہیکلس (ایس ای وی ) کی مدد کی گئی ہے۔ تجربے کے پروجیکٹ کے طور پر مختلف ریاستوں  (شہری ٹرانسپورٹ کے اداروں) کے لئے تقریباً 425 الیکٹرک / ہائی برڈ بسوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کی فیم انڈیا اسکیم (ہندوستان میں تیزی سے الیکڑک  اور ہائی برڈ موٹر گاڑیوں  کو اپنانے  کی اسکیم) کے تحت بھارتی صنعتوں کے محکمہ (ڈی ایچ آئی)  نے اس میں مدد کی ہے۔ پھر بھی آٹو موبائل کا شعبہ ایک آزاد شعبہ ہے۔ بھاری صنعت کے محکمہ  کو الیکٹرک وہیکلس سمیت موٹر گاڑیوں کی فروخت سےمتعلق اعداد و شمار  کو رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 5506


(रिलीज़ आईडी: 1594583) आगंतुक पटल : 80
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English