وزارات ثقافت
پرانا قلعہ میں اپریل 2020 سے نوادارت پر مشتمل ایک نیا عجائب گھر کھولنے کی تجویز:پرہلاد سنگھ پٹیل
Posted On:
02 DEC 2019 6:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2دسمبر 2019/حکومت /محکمہ آثار قدیمہ، ہند (اے ایس آئی) پرانا قلعہ میں ایک اور عجائب گھر (میوزیم) کھولے گی جس میں پورے ہندستان میں کی گئی کھدائی سے حاصل اشیا جو فی الحال سینٹرل اینٹی کویٹیز کلیکشن (سی اے سی) میں رکھی ہوئی ہیں۔
یہ میوزیم پرانا قلعہ کے محراب نما کوٹھریوں میں واقعہ ہوگا۔ سینٹرل اینٹی کویٹی کلیکشن سیکشن ایک ایسا مرکز ہے جس میں محکمہ آثار قدیمہ، ہند کے ذریعہ تلاش کئے گئے اور کھود کر نکالے گئے نوادرات رکھے جاتے ہیں۔ یہ نوادرات ما قبل تاریخ کے دور سے لے کر آزادی کے بعد کے عہد کی ہیں۔ اس نئے میوزیم کو کھولنے کا مقصد اوزاروں ، مٹی کے برتنوں و سامان ، ٹیراکوٹا ، نیم قیمتی پتھروں کے دانوں کی مالا، مجسمے، تعمیراتی ٹکڑے، وغیرہ جیسی نوادرات کو عوام ، طلبا اور محققین کے لئے پیش کرنا ہے۔
میوزیم کو اپریل 2020 سے کھولے جانے کی تجویز ہے۔ ا
اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 2 کروڑ روپے ہے۔
یہ اطلاع ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جنا ب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 5514
(Release ID: 1594577)