ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

خواتین اورنوجوانوں کے لئے اسکیمیں

Posted On: 02 DEC 2019 3:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،02  دسمبر :ملک بھرمیں تجارت وصنعت سے متعلق تعلیم اورتربیت کے ذریعہ کاروبارکی ترقی کے لئے ایک سازگارماحول فراہم کرنے کے لئے پردھان منتری ادیامیتاوکاس ابھیان ( پی ایم یووا)یوجنا 2.0 سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ ،وزارت کے ہنرمندی کے ماحولی نظام کے اداروں مثلاًپردھان منتری کوشل کیندر وں ( پی ایم کے کے )، صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی )، پالیٹیکنک جن شکشن سنستھان ( جے ایس ایس ) اور ریکاگ نیشن آف پرائرلرننگ ( آرپی ایل ) تربیتی مراکز کے ذریعہ نافذالعمل  ہے ۔

مزید برآں ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان  تجارت وصنعت کے کلچرکو فروغ دینے  اورانھیں اپناکاروبارشروع کرنے  نیزدوسرے افراد کے لئے روزگارکے مواقع پیداکرنے کے لئے تحریک دینے کے مقصد سے حکومت نے 2016 میں نیشنل انٹرپرینیرشپ ایوارڈ ز اسکیم ( این ای اے ایس ) قائم کیا۔ اس اسکیم کے تحت پہلی نسل کے ان حوصلہ مند صنعت کاروں  کی کوششو ں کا اعتراف کرنے اور ان کی حصولیابیوں کو سراہنے کے لئے  یہ ایوارڈز دیئے  جاتے ہیں  اوران افراد اورتنظیموں کو بھی  یہ ایوارڈ ز دیئے جاتے ہیں جو  کاروباراور صنعت کی ترقی کے شعبے میں ماحولی نظام بنانے والے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت  انٹرپرائزز ٹریک کے تحت ذیلی زمرے میں تین ایوارڈز کی گنجائش ہے جو کہ خصوصی طورپر خواتین صنعت کاروں کے لئے مخصوص  ہیں ۔

اس کے علاوہ حکومت ان حوصلہ مند صنعت کاروں کو تجارت ، خدمات یا مینوفیکچرنگ کے سیکٹرمیں ایک گرین فیلڈ صنعت قائم کرنے کے لئے اسٹینڈاپ انڈیا اسکیم کے ذریعہ  10لاکھ روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے  تک کے بینک قرض کی شکل میں  مالی امداد دے رہی ہے ۔ اس کے لئے  فی بینک برانچ کم از کم درج فہرست ذاتوں ( ایس سی ) ، یا درج فہرست قبائل ( ایس ٹی ) سے تعلق رکھنے والا ایک قرض لینے  والا شخص  اور کم از کم ایک خاتون قرض لینے والی کا ہونا لازمی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 15نومبر ، 2019 کی تاریخ تک 14761.97کروڑروپے کے قرض کی کل رقم خواتین صنعت کاروں کو دی جاچکی ہے ۔

مزید برآں  حوصلہ مند صنعت کاروں /موجودہ صنعت کاروں کو اپنی تجارتی سرگرمیاں قائم کرنے یا اس میں توسیع کرنے کے لئے اہل بنانے کے مقصد سے، پردھان منتری مدرایوجنا اسکیم کے تحت وہ حوصلہ مند صنعت کار/موجودہ صنعت کارزراعت سے متعلقہ  سرگرمیوں کے لئے غیرزرعی سیکٹرمیں 10لاکھ روپے کی یکمشت مفت قرض حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت 15نومبر ، 2019 کی تاریخ تک 462115.61کروڑروپے کے قرض کی کل رقم خواتین صنعت کاروں کو فراہم کرائی جاچکی ہے ۔

مذکورہ بالا اسکیموں کے علاوہ قرض میں آسانی پیداکرنے اورہنرمندی کی تربیت کے پروگرام دیہی خود روزگارتربیتی اداروں ( آرایس ای ٹی آئی ) کے ذریعہ جاری ہے ۔اس کے تحت حوصلہ مند صنعت کاروں کو بینک قرض کی شکل میں مالی امداد دی جارہی ہے اسی طرح انھیں آرایس ای ٹی آئی  کے ذریعہ ہنرمندی کی تربیت فراہم کرائی جارہی ہے تاکہ وہ خود روزگارکا حامل بنایاجاسکے اور وہ دیہی غربت پرتوجہ مرکوز کرکے اپنی چھوٹی  صنعت شروع کرسکے ۔ فی الحال 583آرایس ای ٹی آئی ملک کی 27ریاستوں ( گواکو چھوڑ کر) اور 6مرکز کے زیرانتظام علاقوں ( دہلی ، چنڈی گڑھ اور دمن ودیوکو چھوڑ کر ) میں کام کررہے ہیں ۔

ہنرمندی کے فروغ اورصنعتوں کے وزیرمملکت جناب آرکے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔

***************

 ( م ن ۔ م ع ۔ ع آ)

U-5491

 



(Release ID: 1594524) Visitor Counter : 117


Read this release in: English