امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کھلی فروخت کی جانے والی مصنوعات کے لئے زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کاالتزام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 NOV 2019 4:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 نومبر۔ صارفین کے اُمور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب داداراؤ نےآج  راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قانونی میٹرولوجی (پیکجڈاشیاء) ضابطوں، 2011 کے تحت تمام پہلے سے پیک کی گئی اشیاء پر صارفین کے مفاد میں بعض معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ معلومات ہیں: مینوفیکچرر/ پیکر/ امپورٹر کا نام اور پتہ، کس ملک میں بنایا گیا، اشیاء/ شئے کانام، خالص مقدار، مینوفیکچرنگ کامہینہ اور سال، خوردہ قیمت فروخت جیسے زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) روپئے……. بشمول تمام ٹیکس) کی شکل میں اور کنزیومر کیئر تفصیلات وغیرہ۔

رول 9(1) (اے) کے تحت اور رول9 (1) شرط (بی) کے مجوزہ ضابطہ التزام پہلے سے موجود ہیں، اس لئے  جو معلومات پیکیج پر دی جاتی ہیں وہ قابل اعتبار ہیں۔ کھلے (لوز) ملبوسات کے لئے ایم آر پی سمیت کچھ معلومات بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

لوز اشیاء/ چیزوں کے سلسلے میں 2018 کے ڈبلیو پی نمبر 27029 میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے معزز ہائی کورٹ نے ایف آئی سی سی آئی کے زیراہتمام تشکیل دی گئی ایسوسی ایشنوں کو ہندوستان میں ملٹی پلیکس سنیما آپریٹروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نمایاں فروخت کے مقامات بغیر پیک کی گئی اشیاء کی مینوبورڈ، فی اسٹینڈرڈ یونٹ قیمت، وزن یا مقدار یا نمبرس یا پیمائش یا کثیر متعلقہ معلومات کی نمائش کریں۔

معزز ہائی کورٹ کی ہدایت کو تعمیل کے لئے تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کنٹرولر آف میٹرولوجی کو بھیج دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ش ت ۔ع ن

U – 5463


(ریلیز آئی ڈی: 1594386) وزیٹر کاؤنٹر : 123
یہ ریلیز پڑھیں: English , Urdu