زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کیمیاوی کھاد اور جراثیم کُش دواؤں کا غیر منصفانہ استعمال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 NOV 2019 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍نومبر،جراثیم کُش  ادوایات کے استعمال کا انحصار  مختلف عوامل پر ہوتا ہے۔ مثلاً  زیر کاشت   رقبہ ، فصل کی قسم ، فصل کی شدت  ، زراعت کے لئے  موزوں حالات ،  زمین کی صورت حال  اور  جراثیم کُش  ادویات  کی قسم وغیرہ، یہ سب عوامل ایک سے دوسری ریاست میں مختلف ہوسکتے ہیں۔ بھارت سرکار  پورے ملک میں 35  سینٹرل انٹگریٹڈ پیسٹ منیجمنٹ  سینٹرس ( سی آئی پی ایم سیز)  کے ذریعے  انٹگریٹڈ پیست منیجمنٹ  (آئی ایم پی)  کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ کام کسانوں کے لئے  دو دن کے فیلڈ اسکول (ایف ایف ایس سیز)  اور پانچ  دن کے  انسانی  وسائل کی ترقی کے پروگرام منعقد کرکے  انجام دیا جارہا ہے۔ یہ مرکزی  آئی ایم پی مراکز  کسانوں کو  جراثیم کُش  کیمیاوی ادویات کے منصفانہ  استعمال کی جانکاری  فراہم کرتے ہیں اور  اشتہاروں پر  دی گئی  ہدایات کے مطابق  ان ادویات کا استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

کیمیاوی کھاد  کے استعمال کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے ، مثلاً فصل کا مجموعی رقبہ ، آب پاشی کی فراہم سہولیات ، فصل کا طریقہ کار  اور  کیمیاوی کھاد  خریدنے کی صلاحیت ۔19-2018 کے دوران  133 کلو  گرام  فی ہیکٹر کی  کُل ہند کھپت  کے تعلق سے کیمیاوی کھاد کا استعمال تلنگانہ میں  نسبتاً زیادہ ہے۔ (245.29 کلو گرام فی ہیکٹر) ، پنجاب میں (224.49 کلو گرام  فی ہیکٹئر)  اور ہریانہ میں  (114.46 کلو  گرام فی ہیکٹئر)  جبکہ  جن ریاستوں میں  اس کا استعمال کم ہے ، ان میں ، کیرالہ میں  (36.38 کلو گرام فی ہیکٹئر) ، راجستھان میں (60.753 کلو گرام فی ہیکٹئر) ، اڈیشہ میں (70.59 کلو گرام فی ہیکٹئر)، جھارکھنڈ میں (59.70 کلو گرام فی ہیکٹئر)،  ہماچل پردیش میں (63.32 کلو گرام فی ہیکٹئر) ۔ بعض ریاستوں مثلا ً  پنجاب ، راجستھان ، ہریانہ ، اترپردیش  اور جھارکھنڈ میں  این پی کے  شرح سے  انحراف  دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ   فصل  کا طریقہ کار اور زمین کی حالت  کے مطابق خصوصی  مقامی  ضرورت  ہوسکتی ہے۔ البتہ بھارت سرکار  15-2014 سے سوائل ہیلتھ کارڈ  اسکیم  کے ذریعے  کیمیاوی کھاد کے  متوازن اور منصفانہ استعمال کے لئے  انٹگریٹڈ نٹریئنٹ منیجمنٹ پر مبنی  زمین  کی جانچ  کے طریقہ کار  کو فروغ دے رہی ہے۔سوائل ہیلتھ کارڈ  کیمیاوی کھاد کے  مناسب استعمال کے سلسلے میں  فصل وار  سفارش  فراہم کرتے ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی  وزیر  جناب  نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ج- ق ر)

U-5460


(ریلیز آئی ڈی: 1594296) وزیٹر کاؤنٹر : 348
یہ ریلیز پڑھیں: English