وزارت دفاع

ہند-نیپال مشترکہ فوجی مشق سوریہ کرن-XIV کا تعارفی خاکہ

Posted On: 29 NOV 2019 12:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍نومبر

ہندوستان اور نیپال کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ‘سوریہ کرن XIV’ نیپال کے روپندیہی ضلع کے سلج ہانڈی میں 3 سے 16 دسمبر 2019 تک منعقد کی جائے گی۔ اس مشق میں ہندوستان اور نیپال آرمی کے 300 جوان شامل ہوں گے، جو مختلف انسداد شورش زدگی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دونوں افواج کے ذریعہ متعدد انسانی امداد کے مشنوں کے بارے میں اپنے تجربات شیئرکریں گے۔

مشق سوریہ کرن-XIV ایک سالانہ پروگرام ہے، جو نیپال اور ہندوستان میں متبادل طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر مختلف ملکوں کے ساتھ ہندوستان نے جو فوجی تربیتی مشقیں کی ہیں ان میں، نیپال کے ساتھ سوریہ کرن مشق، عالمی دہشت گردی کے بدلتے پہلوؤں کے دائرہ میں دونوں ممالک کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں کے اعتبار سے ایک اہم مشق ہے۔ اس مشق کا مقصد ہندوستانی فوج اور نیپالی فوج کے درمیان بٹالین سطح کی مشترکہ ٹریننگ کا انعقاد کرنا ہے، تاکہ جنگل کی جنگ میں انٹرآپریبلٹی  کو بڑھایا جاسکے اور پہاڑی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور ہوا بازی کے پہلوؤں سمیت انسانی امداد اور آفات کے دوران راحت بچاؤ کے کام، اور طبی اور ماحولیاتی تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔

مشترکہ فوجی مشق سے دفاعی امداد باہمی کی سطح میں اضافہ ہوگا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

**************

 ( م ن ۔ن ا ع ر  (

 U. No.4549

 

 


(Release ID: 1594185) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Bengali