وزارتِ تعلیم

حکومت قبائلی طلبہ کو مرکزی قبائلی یونیورسٹیوں اور مختلف اسکیموں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہے: ایچ آر ڈی وزیر

Posted On: 28 NOV 2019 4:36PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے پہلے سے ہی ملک کی قبائلی آبادی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے دو مرکزی قبائلی یونیورسٹیاں یعنی اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی، امر کانتک اور سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش، وجیا نگرم میں قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ 2014 کے تحت تلنگانہ میں ایک نئی مرکزی قبائلی یونیورسٹی کے قیام کے لئے رائے ہے۔ مزید یہ کہ مختلف ریاستوں میں متعدد سینٹرل یونیورسٹیاں ہیں، جو علاقے کے قبائلی نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کی امنگوں کو بھی پورا کرتی ہیں۔

مزید یہ کہ یو جی سی درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے طلبہ کے فائدہ کے لئے ایک اسکیم یعنی درج فہرست قبائل کے طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے قومی فیلو شپ نافذ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ، یو جی سی درج فہرست قبائل کے طلبہ سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کے فائدے کے لئے درج ذیل اسکیمیں بھی نافذ کررہا ہے۔

اقلیتوں؍ ایس سی؍ ایس ٹی اور خواتین کے لئے  رہائشی کوچنگ اکیڈمیاں

iiسماجی تفریق اور جامع پالیسی کے مطالعہ کے لئے یونیورسٹیوں میں مراکز کا قیام

iiiمساوی مواقع سیل (ای او سی) کا قیام

ivیونیورسٹیوں میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سیل کا قیام

vدرج فہرست ذاتوں؍ درج فہرست قبائل؍ او بی سی (غیر کریمی لیئر)؍ اقلیتوں کے لئے کوچنگ اسکیمیں: (i)یوجی اور پی جی سطح پرریمیڈیل کوچنگ (ii) خدمات میں داخلہ کے لئے کوچنگ (iii)نیٹ کے لئے کوچنگ۔

یہ معلومات فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریا ل‘نشنک’ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**************

 ( م ن ۔ن ا ع ر  (

U. No. 4548


(Release ID: 1594178) Visitor Counter : 99
Read this release in: English