ایٹمی توانائی کا محکمہ

خام یورینیم کی سپلائی کا ٹھیکہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2019 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28نومبر2019،      شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ ہندوستان نے  سال 2022 سے 2026 کی مدت کے دوران 1100 ایم ٹی یو قدرتی خالص یوینیم کی فراہمی کے لئے 18 جنوری 2019 کو ازبیکستان کے ساتھ ایک طویل مدتی ٹھیکے پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان نے خام یورینیم کی فراہمی کےلئے  دوسرے ممالک جیسے کناڈا، قزاخستان اور فرانس جیسے سمندر پار سپلائروں کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدے کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ن ا۔

U- 5438


(ریلیز آئی ڈی: 1594093) وزیٹر کاؤنٹر : 116
یہ ریلیز پڑھیں: English