خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نوجوانوں کو ہنرمند بنانےکے لئے یووا پہل

Posted On: 28 NOV 2019 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍نومبر:یونیسیف نے مطلع کیا ہے کہ اس نے یکم  نومبر 2019ء کی تاریخ کو ہندوستان میں ‘یووا’جنریشن اَن لمٹیڈ کا آغاز کیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق جنریشن لمٹیڈ، جسے ہندوستان میں یووا کے نام سے معروف ہے،ایک کثیر اسٹیک ہولڈر اتحاد ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو  ثمر آور  زندگی اور مستقبل کے کام کے لئے متعلقہ ہنر حاصل کرنے کے راستے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ یووا  کے نشانے کے تحت شامل  عمر گروپ کے لوگوں میں نو عمر لڑکے اور لڑکیاں ہیں، جس کا کلیدی مشن مروجہ تعلیمی نظام کے اندر اور باہرنوجوانو ں کے لئے بنیادی ،قابل منتقلی اور 21ویں صدی کے ہنروں تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔اس میں بنیادی ہنروں کی تعریف کا تعین، لائف اسکلز، لچکدار سیکھنے کے عمل اور اثر انگیز ڈلیوری ماڈلز کی شناخت کرنا اور انہیں رفتار فراہم کرنا شامل ہیں۔

یووا کا مقصد بازار کے مواقع (کیریئر گائڈنس،رہنمائی، انٹرن شپ اور ایپرنٹس شپ) تک رسائی کے لئے نوجوانوں کی رہنمائی کرنےکے لئے مناسب پلیٹ فارم تیار کرنا اور اسکولی تعلیم میں کیریئر گائڈنس کی سہولت دستیاب کرانا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبودی  کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

********

 

م ن۔م ع۔ن ع

 

U: 5425



(Release ID: 1594088) Visitor Counter : 163


Read this release in: English