جل شکتی وزارت

پانی سے متعلق قومی پالیسی

Posted On: 28 NOV 2019 4:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍نومبر،جل شکتی  اور سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت  جناب  رتن لال کٹاریا نے آج  لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  پانی کے  سیکٹر میں  بہت سے  چیلنج  ابھر کر سامنے آئے ہیں، جسے  پانی سے متعلق پالیسی کی  مناسب  نظر ثانی کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے سیکٹر میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے   جل شکتی کی وزارت  کے آبی وسائل  ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء  محکمے  کی طرف سے  پانی سے متعلق قومی پالیسی 2012  پر نظر ثانی کی  گنجائش  رکھی گئی ہے۔ اور  پانی سے متعلق قومی پالیسی پر نظر ثانی  کے لئے  5 نومبر  2019 کو  ایک  مسودہ کمیٹی  تشکیل دی گئی ہے۔ پانی سے متعلق  قومی پالیسی  پر نظر ثانی  کی ضرورت ہے اور یہ نظر ثانی  ریاستی سرکاروں سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ وسیع مشورے کے ساتھ  کی  جانی چاہئے۔

آبی وسائل  ، پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے  ریاست  کے وزراء انچارج کی ایک میٹنگ  نئی دہلی میں 11 جون 2019 کو  ہوئی تھی ، جس میں  پانی کی بچت پر مختلف ریاستوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا اور  پانی کی سپلائی کی صورت حال سے نمٹنے  کے  لئے  ایکشن پلان کے نفاذ  کے علاوہ  پانی کو جمع کرنے کے منصوبے  اور  دیگر پروگراموں  کے ساتھ  پانی کو بچانے  کے بارے میں  مختلف ریاستوں  کی طرف سے کئے گئے  اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔ ریاستی سرکاروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ   بڑے پیمانے پر  بارش  کے  پانی کو جمع کرنے   کے لئے  پانی  کی بچت کے  اقدامات کو  مکمل  کریں۔

حکومت ہند نے  پانی کی بچت  کی ایک  مہم جل شکتی ابھیان (جے ایس اے )  کا آغاز کیا ہے،  جسے  ملک  میں   پانی کے  بحران  دوچار  256 ضلعوں میں نافذ کیا  جارہا ہے۔  مرحلہ ایک ملک بھر میں  پہلی  جولائی 2019 سے  30 ستمبر 2019  کے درمیان نافذ کیا گیا تھا۔ مرحلہ-2 جنوبی ریاستوں میں  پہلی اکتوبر  2019 سے  30 نومبر 2019 تک  نافذ کیا جارہا ہے، جہاں  مانسون کی  کم بارش ہوتی ہے۔ مہم کے دوران  آفیسرز  گراؤنڈ واٹر کے ماہرین  اور حکومت ہند کے  سائنس دانوں  نے  ان اضلاع میں  ریاست اور ضلع  سطح کے افسروں کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ  پانچ  نشانے   کے تیزی سے نفاذ پر توجہ دیتے ہوئے  پانی کو  بچانے  اور  پانی کے وسائل کے بندو بست کو فروغ  دینا ہے  یہ  پانچ  نشانے ہیں، پانی کی بچت اور  بارش کے پانی کو جمع کرنا ، روایتی اور  دیگر آبی اداروں ، ٹینکوں کی تجدید کاری  ، بور ویل   کا دوبارہ استعمال اور ریچارج ، واٹر شیڈ  کو تیار کیا جانا وغیرہ ۔ اس مہم کے ساتھ  مختلف شراکت داروں ، سرکاری محکموں، این جی اوز ، ایجنسیوں ، افسروں ، پنچا یتوں اور افراد  نے  پانی کو بچانے کے لئے  اقدامات کرنے شروع کردئے ہیں اور  پانی  کو بچانے کے لئے  ایک زبردست بیداری بھی پیدا  کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-5436


(Release ID: 1594068) Visitor Counter : 171


Read this release in: English