خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
نفٹیم خواتین صنعت کاروں کے قومی آرگینک فیسٹول کا اہتمام کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
27 NOV 2019 1:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍نومبر:خواتین اور بچوں کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی)نے خواتین اور بچوں کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمی اسمرتی زوبن ایرانی اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی مرکزی وزیر ہر سمرت کور بادل کی موجودگی میں آج نئی دہلی میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے سیکریٹری روندر پنور نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے ، جبکہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی طرف سے سیکریٹری محترمہ پشپا سبرامنیم نے دستخط کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے نامیاتی کھیتی میں مصروف خواتین صنعت کاروں کو اوپر اٹھانے کے لئے ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے ساتھ شامل ہونے کے لئے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ یہ کوشش وزارتوں اور محکموں میں صلاحیت سازی اور مرتکز کے عمل کو مستحکم کرنے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس سے خواتین صنعت کاروں کو مُدرا اور اسٹارٹ اَپ جیسی حکومت کی مالی اسکیموں سے جوڑنے میں بھی مدد ملے گی اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لئے درکار ضرورتیں پوری ہوں گی۔
ڈبلیو سی ڈی کی وزارت خواوتین صنعت کاروں کے لئے ایک سالانہ پروگرام قومی نامیاتی فیسٹول کو شروع کررہی ہے، تاکہ ہندوستانی خواتین صنعت کاروں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ، جس سے وہ خریداروں کے ساتھ جڑ سکیں۔ اس طرح انہیں مالی شمولیت کے ذریعے انہیں با اختیار بنایا جاسکے گا اور ہندوستان میں آرگینک فوڈ پیداوار کو بھی فروغ دیا جاسکے گا۔
دونوں وزارء نے اتفاق کیا کہ یہ پروگرام پوری طرح منظم ہوگا اور فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیور شپ اور مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم)، کنڈلی، سونی پت، ہریانہ کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے اہتمام کیا گیا ہے، جو ڈبہ بند خوراک کی وزارت کے تحت ایک تعلیمی ادارہ ہے۔
مفاہمت نامے کے تحت ڈبلیو سی ڈی کی وزارت پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئے وائس چانسلر (این آئی ایف ٹی ای ایم) کو فنڈ منتقل کرے گی، جو ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے فنڈز کے عیوض مالی سال کے آخر میں یوٹی لائزیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
U:5389
(रिलीज़ आईडी: 1593890)
आगंतुक पटल : 90