بھاری صنعتوں کی وزارت

آٹوموٹیومشن پلان

Posted On: 26 NOV 2019 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،26 نومبر :حکومت ہند اور ہندوستان کی آٹوموٹیو( موٹرگاڑی سے متعلق ) آٹوموٹیوصنعت کے ذریعہ مشترکہ طورپرشرو ع کیاگیا آٹوموٹیو مشن پلان ( اے ایم پی ) 16-2006 صنعت کی ترقی کے لئے لائحہ عمل تیارکرنے کی اپنی کوشش میں بڑی حدتک کامیاب رہاہے ۔ ہندوستان میں عالمی اورمقامی اوریجنل اکوئپمنٹ مینوفیکچرر( اوای ایم ) اورکمپوننٹ مینوفیکچررز کی طرف سے بڑی مقدارمیں سرمایہ کاری کو راغب کیاہے ۔ جو 157500کروڑروپے کے ہدف سے زیادہ ہے ۔

آٹوموٹیوانڈسٹری میں اس مدت کے دوران 25ملین روزگارکے مواقع پیداکرنے کا ہدف حاصل کرلیاہے ۔حکومت ہند اور ہندوستان کی آٹوموٹیو صنعت کے ذریعہ مشترکہ طورپر اگلی دہائی یعنی 26-2016کی مدت کے لئے ایک دوسرا آٹوموٹیومشن پلان ، 2026تیارکرلیاگیاہے ۔ آٹوموٹیو انڈسٹری نے ملک میں ڈیزائننگ اورمینوفیکچرنگ کی اہلیت کے فروغ میں قابل ذکرکامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ہندوستان اب محض آٹوموبائل پروڈیوسنگ ہب سے بڑھ کر ڈیزائننگ اور ڈیولپمنٹ ہب بھی بن گیاہے ۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں کے وزیر پرکاش جاویڈیکر نے کل راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں ۔

***************

 

 

 ( م ن ۔ م م ۔ ع آ)

U-5377

 

 

 

 


(Release ID: 1593605) Visitor Counter : 192


Read this release in: English