ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
عالمی آب و ہوا کی تبدیلی کے مقابلہ کی ہندوستان کی کوششیں
Posted On:
25 NOV 2019 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 نومبر 2019، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین سرکاری پینل سمیت مختلف ذرائع سے آب و ہوا کی تبدیلی میں سمندر اور خلائی مدار سے متعلق آب و ہوا کی تبدیلی اور زمین سے متعلق خصوصی رپورٹ، 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق خصوصی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جن میں ترقی یافتہ ممالک کے ذریعہ گرین ہاؤس گیسس کے تاریخ اخراج کی وجہ سے آب و ہوا میں آئی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عالمی سائنس دانوں کی آب و ہوا کی ہنگامی حالت سے متعلق انتباہ کے عنوان سے شائع ایک حالیہ رپورٹ جو بایو سائنس(https://doi.org/10.1093/biosci/biz088) نام کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے مصنفین نے تحریر کیا ہے کہ کرہ ارض کو واضح اور متفقہ طور پر آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے توانائی،عارضی فضائی آلودگی ، فطرت کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی بحال، خوراک ، پائیدار معاشی نمو، آبادی میں استحکام جیسے 7 پالیسی اہداف کے نشاندہی کی گئی جن سے اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مساوات اور مشترکہ لیکن متنوع ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصولوں کی بنیاد پر تمام ممالک کے مابین تعاون و اشتراک کی ضرورت ہے۔ ہندوستان آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی)، اس کے کیوٹو معاہدے (کے پی) اور پیرس معاہدے (پی اے) کا حصہ ہے ۔ پروقار پیرس معاہدے میں آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں کے مقابلے اور ان کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے ہر پانچ سال پر عالمی پیمانے پر صورتحال کا جائزہ لینے اور ازالہ جاتی کارروائیوں جیسے میکانزم شامل ہیں۔
آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان یو این ایف سی سی سی کی قرار داد سے جڑا ہوا ہے۔ اس نے آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرے سے مقابلے کے لئے کئی سطحوں پر مثبت کوششیں کی ہیں اور اس کا یہ عمل جاری ہے جبکہ اس نے کارروائیاں آزادانہ طور پر کی ہیں اور یو این ایف سی سی سی کے کیوٹو معاہدے اور پیرس معاہدے کے تحت کئے گئے تمام معاہدوں کی تکمیل کے علاوہ آب و ہوا کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ آزاد مطالعوں میں پیرس معاہدے کے تحت ہندوستان کی کوششوں کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س۔ن ا۔
U- 5358
(Release ID: 1593506)