وزارت اطلاعات ونشریات

افی پریس کانفرنس میں‘ ہاؤ از دی جوش؟’ لمحہ


‘اُڑی :دی سرجیکل اسٹرائک’ واقعات کو سلسلے وار دکھا کرحقیقت بیانی کی کوشش: آدتیہ دھر
علاقائی سینما کے اپنے جوکھم ہوتے ہیں: شیوا جی لوٹن پاٹل

 

نئی دہلی،25/ نومبر۔حال ہی میں ہندی فلم شائقین میں‘ ہاؤ از دی جوش؟’ مقبول ہوا اور اس کی گونج خوب سنائی دی۔ ہندی فلم اُڑی دی  سرجیکل اسٹرائک فلم کا یہ ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کے دلوں میں جوش  اور ولولہ پیدا کررہا ہے اور لوگ   ہرموقع پر یہ ڈائیلاگ بولنے لگے ہیں۔50 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے موقع پر میڈیا کانفرنس میں مندوبین اور صحافیوں کے لئے‘ ہاؤ از دی جوش؟’ کا لمحہ اس وقت تھا جب اُڑی :دی سرجیکل اسٹرائک‘ کے ڈائریکٹر جناب آدتیہ دھر پریس سے ملاقات کے لئے آئے۔ مراٹھی فلم کے ڈائریکٹر جناب شیوا جی لوٹن پاٹل بھی اپنی نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ‘بھونگا’ کے بارے میں بات کرنے کے لئے اس جوش لمحہ میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Neetu1FW7.jpg

فلم تیار کرنے میں معاون واقعات کاتذکرہ کرتے ہوئے جناب آدتیہ دھر نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بچے رہنے کے لئے ایک خاص طرح کی مضبوطی کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا ‘ میں ایک فلم پر کام کررہا تھا۔ جب اُڑی  کا  حملہ ہوا اور پاکستانی اداکاروں سے کہا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ اسی مسئلے نے درحقیقت مجھے ایک اچھی کہانی دکھانے کا موقع فراہم کرایا۔ یہ فلم ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فوجیوں کے اہل خانہ کو خراج عقیدت کے طور پر تیار کی گئی ہے’۔

بہت زیادہ مقبول ‘ہاؤ از دی جوش’ ڈائیلاگ کے بارے میں آدتیہ دھر نے بتایا ‘‘ یہ اسکرپٹ کا ہی حصہ تھا لیکن شروع میں وکی کوشل کو یہ لائن زیادہ مناسب نہیں لگ رہی تھی۔لیکن میں نے انہیں سمجھایا کہ کسی طرح فوج میں سپاہی ایک دوسرے کو تحریک دیتے ہیں۔لیکن جب انہوں نے یہ کہا تو آس پاس کے دوسرے لوگوں نے اسے دوہرایا اور ہم نے اُسے فلم میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا’’۔

اُڑی کے    ایک پروپیگنڈا فلم ہونے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے اُڑی حملے کے بعد ہونے والے واقعات کو سلسلے وار طریقے سے دکھا کر حقیقت بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا ‘‘ ایسا کرنے میں حکومت اور اس میں شامل تکنیکی ٹیموں کے تعاون کی نفی کرنا ناممکن ہے۔اگر سماج ایک طبقہ یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ پروپیگنڈا ہے تو میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتا’’۔ انہوں نے اپنی آئندہ فلم‘ اشوت تھاما’ کے بارے میں بھی بتایا جو کہ ایک سپر ہیرو فلم ہے۔ جس میں وکی کوشل کام کریں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔

 معمر مراٹھی ڈائریکٹر جناب شیوا جی لوٹن پاٹل نے کہا کہ ان کی فلم کا موضوع آواز سے پیدا ہونے والی آلودگی  اور  یہ ہمارے آس پاس کے ماحول خصوصاً بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے اس سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا ‘‘ لوگ آواز کی آلودگی سے متاثر ہورہے ہیں۔ میں نے   اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے۔ چونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لئے اس کے بارے میں لکھنے اور اس پر فلم بنانے کے وقت بہت احتیاط سے کام لینا پڑا’’۔

علاقائی فلم سازوں کو درپیش مشکلات کاذکر کرتے ہوئے جناب پاٹل نے کہا کہ علاقائی سینما کے اپنے جوکھم ہوتے ہیں اور ان کے لئے فلم سازی ایک مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ‘‘ مراٹھی انڈسٹری میں آپ کو بہت اچھا مواد ملے گا۔ لیکن کوئی اس میں کوئی اس میں پیسہ لگانا نہیں چاہتا۔ اگر آپ اچھا پرموشن نہیں کریں گے تو تھیٹر بھی فلم  کی ریلیز میں دلچسپی نہیں دکھائیں گے۔ اس لئے ہم کم خرچ کے ساتھ اچھی فلمیں بنانے کے لئے بہت زیادہ کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ‘‘بھونگا کے پروڈیوسر جناب ارن ہیرا من مہاجن اور ادا کار جناب شری پد جوشی اور جناب کپل گاملے نے بھی شرکت کی۔

پس منظر

بھونگا ( لاؤڈاسپیکر)

ایک گاؤں میں  لاؤڈ اسپیکر پراذان کے وقت ایک نو ماہ کا بچہ سو نہیں پاتا اور مسلسل روتا رہتا ہے۔اس کے خاندان کو احساس ہوتا ہے کہ بچہ لاؤڈ اسپیکر کے شور کی وجہ سے پریشان ہے وہ مسجد کے موذن سے درخواست کرتے ہے کہ وہ بغیر لاؤڈ اسپیکر کے ادان دیں۔ یا اسے دوسری طرف لگا دیں۔ لیکن وہ انکار کردیتا ہے۔ ایک دن بچہ مر جاتا ہے۔ اس پر گاؤں کے لوگوں کو بہت صدمہ ہوتا ہے۔ اس کا والد موذن پر الزام لگاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ وہ بچہ کی آخری رسوم سے الگ رہے۔ اس پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے موذن بغیر لاؤڈ اسپیکر کے اذان دینا شروع کردیتا ہے ۔

اُڑی : دی سرجیکل اسٹرائک

 18 ستمبر 2016 کو 4 جنگجوؤں نے اُڑی بیس کیمپ پر حملہ کیا۔ جس میں 20 ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوئے۔ 29 ستمبر 2019 کو ہندوستانی فوج نے ایک بہت ہی حوصلہ مندانہ اسٹریئجک اور خفیہ آپریشن ایک سرجیکل اسٹرائک کے ذریعہ اس کابدلہ لیا۔ اس فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر نے اور  اس فلم کی کہانی ان واقعات سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔5 ابواب میں منقسم یہ فلم 2016 میں پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی سرجیکل اسٹرائک کو دکھاتی ہے۔ اس فلم میں ساتھ ہی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستانی فوج کے خصوصی دستوں کے ذریعہ کی گئی اسٹرائک سے متعلق 8 ہنگامہ خیز واقعات کو شامل کیا گیا ہے۔

*********

U – 5345


(Release ID: 1593463)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali