وزارت اطلاعات ونشریات

‘ٹروم فیبرک’ پیار محبت اور خوابوں سے متعلق ایک فلم: ڈائرکٹر مارٹن شریبر

نئی دہلی،  25 نومبر 2019،   ہندوستان کے  بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) 2019 کے وسط میں پیش کی گئی فلم  ‘ٹروم فیبرک’ کے ڈائرکٹر مارٹن شریبر نے کہا کہ ‘ہماری فلمیں پیار و محب، خواب اور دلوں کے ٹوٹنے کی کہانیاں پیش کرتی ہیں۔ ٹروم فیبرک، جرمنی کا ایک رومانی ڈراما ہے’۔ جناب مارٹن  گوا کے شہر پنجی میں منعقد ہورہے آئی ایف ایف آئی 2019 میں فلموں سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo-21NTQP.jpg

انہوں نے کہا کہ  کردار سازی، فلم سازی کا ایک انتہائی اہم حصہ ہوتا ہے۔ میں نے اس کے لئے بہترین کاسٹ کے انتخاب میں ڈیڑھ سال لگائے اور ان کرداروں کو اس کے لئے  خود کو تیار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس فلم میں صرف ایک نقطہ ہے جس پر ہم نے پوری توجہ مرکوز کی ہے اور وہ نقطہ ہے پیار محبت۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کا پس منظر 1960 کی دہائی کا ہے جس میں  اسٹوڈیو کے نوجوان  ایکسٹرا ایک فرانسیسی دوشیزہ کے ساتھ اسیر محبت ہوتا ہے۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب دیوار برلن کی تعمیر کے بعد جرمنی دوحصوں میں تقسیم ہوجات اہے۔

مسٹر شریبر نے آئی ایف ایف آئی کے برلن فلم میلے کے دانشورانہ لہجے کے مقابلے میں اس کی فراخدلی کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان کے فلم شائقین کی بھی تعریف کی جو نہ صرف بڑھ چڑھ کر فلموں کو دیکھتے ہیں بلکہ فلموں کی تعریف بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بالی وڈ کو ایک اہم اور بڑی فلم اندسٹری تصور کرتے ہیں۔

فلم کے ایکزیکیٹیو پروڈیوسر سبسٹین فرونر نے کہا کہ فلم ٹروم فیبرک  اس کے پروڈیوسر کے متعدد تجربات پر مبنی ہے۔ ٹام زکلر کا دو مہینے قبل ہی انتقال ہوگیا۔ ٹام زکلر دیوار برلن کے گرنے سےقبل بیبلس برگ میں پروڈکشن منیجر کے طور پر کام کرتے تھے۔ فلم کی سرمایہ کاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں 50 فیصد سرمایہ حکومت نے دیا ہے جبکہ 50 فیصد ڈسٹریبیوٹر نے سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم نے اس فلم پر اس سے کم خرچ کیا جس کا پہلے منصوبہ بنایا گیا تھا۔

فلم کے اداکار نکولائی کنسکی نے ہندوستانی فلموں کے تئیں اپنے پیار اور لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک فلموں سے پیار کرتا ہے اورا س کی پیار و محبت کی کہانیاں دوسری جگہ نہیں ملتیں۔ انہوں نے کہا کہ  ان کا عمر کا کردار کئی معاملوں میں ان کے اپنے کردار کی طرح جسے ادا کرتے ہوئے انہیں کافی مزہ آیا۔

فلم ٹروم فیبرک کے اداکار لی فاسبینڈر اور ولفریڈہوکول ڈنگر بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

مجموعی خاکہ

مشرقی جرمنی کے بیبلس برگ کا نوجوان اسٹوڈیو ایکسٹرا ایمل، فرانسیسی رقاصہ ملو کے پیار میں گرفتار ہوتا ہے لیکن دیوار برلن کی تعمیر کی وجہ سے وہ دونوں دیوار کی دونوں جانب الگ الگ تقسیم ہوجاتے ہیں۔ ایمل نے ملو کو بیبلس برگ لانے کے لئے فلم بنانے کا ایک انوکھا منصوبہ  بنایا تھا۔ اس وقت تک انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ ایک دوسرے کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

U- 5347


(Release ID: 1593402) Visitor Counter : 150