ریلوے کی وزارت
ریلویز میں 2.3 لاکھ اسامیوں کی بھرتی
Posted On:
22 NOV 2019 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22/نومبر۔ ریلوے کے محکمہ میں مختلف گروپ سی عہدوں (بشمول لیول-I) کی تقریباً 1.41 لاکھ اسامیوں کے لئے سینٹرلائزڈ ایمپلائمنٹ نوٹیفکیشنز (سی ای این ایس) 2018 میں نوٹیفائی کئے گئے تھے۔ 02 سی ای این ایس کے سلسلے میں بھرتی مکمل ہوچکی ہے اور 14 نومبر 2019 کو 73500 امیدواروں کے پینل پہلے ہی ریلوے کے ان شعبوں کو فراہم کردیے گئے ہیں جو اپنے یہاں اسامیاں پُر کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ 2019 میں تقریباً 1.43 لاکھ فاضل اسامیوں کے لئے مزید 4 سی ای این ایس کو بھی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ 01 سی ای این کے لئے بھرتی مکمل ہوگئی ہے اور 14 نومبر 2019 کو 1519 امیدواروں کے پینل ریلوے کے ان محکموں کو فراہم کردیے گئے ہیں، جو اپنے یہاں اسامیاں پُر کرنا چاہتے ہیں۔ باقی سی ای این ایس کی بھرتی کے عمل میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)/ ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس (آر پی ایس ایف) کی سب انسپکٹروں اور کانسٹبلوں کی تقریباً 10000 اسامیوں کے لئے 3 سی ای این ایس 2018 میں جاری کئے گئے اور ان کے سلسلے میں بھرتی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
2018 اور 2019 میں مختلف گروپ ’سی‘ عہدوں کے لئے (بشمول لیول-I) تقریباً 2.94لاکھ اسامیوں کو نوٹیفائی کیا گیا۔ اسامیوں کے خالی ہونے کا اندازہ ریٹائرمنٹ (جو ابھی نہیں ہوا ہے لیکن ہونے والا ہے) کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔
ریلویز اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5327
(Release ID: 1593195)
Visitor Counter : 157