خلا ء کا محکمہ

خلائی تحقیقی اور ترقی کا  تجارتی استعمال

Posted On: 21 NOV 2019 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍نومبر،شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے  ایوان کو مطلع کیا کہ بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم  (اِسرو)  کے تحقیق وترقی کے کاموں کو  تجارتی طور پر استعمال کرنے کے لئے  حکومت ہند  کی مکمل ملکیت  کی کمپنی  ؍ مرکزی سرکاری  سیکٹر  کی کمپنی  ’’نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) ‘‘  کا  قیام 6 مارچ 2019  کو کیا گیا ہے اور یہ  خلاء کے محکمے  ( ڈی او ایس)  کے انتظامی کنٹرول کے تحت  آتی ہے۔

این ایس آئی ایل  کے کاموں میں  (1)  چھوٹے سٹیلائٹ کی ٹیکنالوجی  صنعت کو منتقل کرنا، جبکہ این ایس آئی  ایل ، ڈی او ایس  ؍ اسرو سے لائسنس حاصل کرے گی اور  صنعتوں کو  ذیلی لائسنس فراہم کرے گی۔ (2) پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے  چھوٹے سیارچوں کو لانچ کرنے کی گاڑی  (ایس ایس ایل وی)  کو تیار کرنا ۔ (3)  بھارتی صنعت کے ذریعے  پولر سٹیلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی)  کی  تیاری  کا بندو بست کرنا۔(4)  لانچ اور ایپلی کیشن سمیت  خلاء پر مبنی خدمات  کی پیداوار اور فروخت۔ (5) اسرو کے مرکزوں اور  ڈی او ایس  میں شامل اداروں کے ذریعے تیار کی گئی ٹیکنالوجی  کی منتقلی ۔ (6)   اس ٹیکنالوجی مدد سے  پیدا ہونے والی دوسری  ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی بھارت اور بیرونی ملکوں میں فروخت۔ (7)  اور ایسی دوسری کوئی بھی سرگرمی  جو  حکومت ہند اس کے لئے درست سمجھتی ہے،  شامل ہیں۔

این ایس آئی ایل  کی سرگرمیوں کے منصوبے اور  اس کے لئے  تفویض کردہ کاموں کے ساتھ بھارتی صنعتوں میں  خلاء کے سیکٹر میں ایک بڑی تبدیلی اور فروغ ملنے کی امید ہے۔ اس اقدام سے  بھارتی خلائی پروگرام کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے اور  خلاء کی عالمی مارکیٹ میں دستیاب مواقع  کا استعمال کرنے کی خاطر  بھارتی صنعت میں مینوفیکچرنگ اور  پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔

 اسرو کی چھوٹے سٹیلائٹ  اور اس کے ذیلی نظام  سے متعلق  تمام ٹیکنالوجی  کو  پیداوار کے لئے بھارتی صنعت کو منتقل کیا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں  ملک کی اور  عالمی مارکیٹ  کی تجارتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے قومی مانگ  میں اضافہ  ہوگا ۔ امید ہے کہ اس سرگرمی سے متعلقہ ٹیکنالوجیوں میں  اضافہ ہوگا ، جنہیں ملکی اور عالمی سطح پر فروخت کیا جاسکے گا۔

چھوٹے سٹیلائٹ سے متعلق مصنوعات  ، ذیلی نظام کی ٹیکنالوجی اور  اس سے متعلق دیگر مصنوعات  کی ملک اور بیرونی ممالک کی مارکیٹوں میں فروخت کے ذریعے بیرونی زر مبادلہ  پیدا کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

U-5295



(Release ID: 1592959) Visitor Counter : 98


Read this release in: English