سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن اور دھرمیندر پردھان گلوبل بایو۔ انڈیا چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


بھارت کا سب سے بڑا اور اولین بایو ٹیکنالوجی شراکت داروں کا اجتماع: ڈاکٹر رینو سوروپ، سیکریٹری محکمہ بایو ٹیکنالوجی

Posted On: 20 NOV 2019 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  20 نومبر /سائنس و تکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت و خانہدانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور پیٹرولیم و قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھر میندر پردھان کل یہاں گلوبل۔ بایو۔ انڈیا سمٹ، 2019 کا افتتاح کریں گے۔

            اس سہ روزہ تقریب کا انعقاد محکمہ بایو تکنالوجی، وزارت سائنس و تکنالوجی، حکومت نے اپنی سرکاری دائرہ کار کی کمپنی، بایو ٹیکنالوجی انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی  ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی)، حکومت ہند کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ اس تقریب کی شراکت دار کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، ایسوسی ایشن آف بایو ٹیکنا لوجی لیڈ انٹر پرائزیز (اے بی ایل ای) اور انویسٹ انڈیا ہیں۔

            ڈاکٹر رینو سوروپ، سیکریٹری، محکمہ بایو ٹیکنالوجی اور بی آئی آر اے سی کی صدر نشین نے کہا کہ حکومت نے بھارت میں سب سے بڑی بایو ٹیکنا لوجی شراکت داروں کی اولین کانفرنس ”گلو بل بایو۔ انڈیا منعقد کرنے کی پہل قدمی کی ہے اور اس کے باعث ملک میں اختراعاتی ایکو سسٹم کے کام اکیڈمیا، اختراعات کنندگان، محققین، اسٹارٹ اپ، درمیانہ اور بڑی کمپنیاں مل کر ایک پلیٹ فارم پر کام کر سکیں گی۔ انہوں نے یہ بات آج میڈیا سے ایک ملاقات کے دوران کہی ہے۔

            بایو ٹیکنا لوجی کو ایک ابھرتے ہوئے شعبے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کہ 2025 تک بھارت کو پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی حامل معیشت بنانے میں ایک کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔

            یہ چوٹی کانفرنس عالمی برا دری کے سامنے بھارت کی بایو ٹیک  کے شعبے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گی، شناخت پیش کرے گی اور بایو۔ فارما، بایو۔ ایگری، بایو ۔ انڈسٹریل، بایو۔ انرجی اور بایو۔ خدمات اور ملحق شعبوں کو در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

            گلوبل بایو۔ انڈیا 2019 کی اہم خصوصیات میں 25+  ممالک,، 15+ ریاستیں، 200+ نمائشیں، 3500+  وفود، 275+   اسٹارٹ اپ،100+ بایو۔ ٹیکنالوجی انکیو بیٹر، انویسٹؑرس۔ اینجلس، وی سی، بایو۔ پارٹنرنگ، ریاستی پویلین، پالیسی ڈائیلاگ، اسٹارٹ اپ ایوارڈ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.5265

 


(Release ID: 1592750) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi