وزارت دفاع

بھارتی نول اکیڈمی کو صدرکے پرچم سے نوازا گیا

प्रविष्टि तिथि: 20 NOV 2019 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍ نومبر، صدر جمہوریہ   ہند  اور  مسلح افواج  کے سپریم کمانڈر  جناب رام ناتھ کووند نے  آج بھارتی بحریہ کے اکیڈمی (آئی این اے) کو صدر کے پرچم سے نوازا ہے۔ کسی فوجی یونٹ کو  دیا جانے والا سب سے بڑا  اعزاز صدر کے پرچم اکیڈمی کے  کیڈٹ کیپٹن سشیل سنگھ نے  آئی این اے کی جانب سے قبول کیا۔ اس موقع پر آئی این اے کے 730 کیڈٹوں نے  ایک شاندار  پریڈ  کی  جبکہ  150  کیڈٹوں نے  صدر جمہوریہ کو  گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر  صدر جمہوریہ نے  ایک خصوصی ڈاک لفافہ بھی جاری کیا۔

صدر جمہوریہ ہند نے  بحریہ کی اکیڈمی کے 50 سال مکمل ہونے  اور  ان کی  سخت محنت اور  اس دن کو یادگار بنانے کے لئے کی گئی ان کی کوششوں کے لئے صدر کا پرچم  دیئے جانے پر آئی این اے کے موجودہ اور  پرانے فوجیوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ  آج صبح پیش کی گئی شاندار پریڈ سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ اکیڈمی نے  نسبتاً کم وقت میں شاندار ساکھ  حاصل کی ہے۔ صدر کا یہ پرچم  ان افسران کے لئے  تحریک دلانے کی ایک علامت کے طور پر کام کرے گا جو  عالمی سطح کے اس ادارے سے  پاس ہوکر نکلیں گے۔

اس موقع پر کیرالہ  کے گورنر  جناب عارف محمد خان،  بحریہ کے  سربراہ  پی وی ایس ایم  ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، ایڈمیرل کرم ویر سنگھ ،  کیرالہ کے  میوزیم  آثار قدیمہ اور بندرگاہوں کے وزیر جناب رام چندرن  کدناپلی ، بحریہ کے  جنوبی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف  ، وائس ایڈمیرل اے چاولہ ، اے وی ایس ایم ، این ایم ، وی ایس ایم اور فوج  اور شہری  محکموں کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔اس تقریب میں آئی این اے  کے فوج اور سول عملے  کے علاوہ  کیرالہ کی این سی سی  کی 32 ویں بٹالین کے کیڈٹوں  اور  کڈاگو  کے  سینک اسکول اور پیانور کے مقامی اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع کو یادگاری بنانے کے لئے بھارتی بحریہ کے جہاز ’’مگر ‘‘اور ’’سوجاتا‘‘ اور بھارت کوسٹ گارڈ کے  جہاز  سارتھی کو بھی  اٹیکولم خلیج میں لنگر انداز کیا گیا ہے۔

صدر کے پرچم کا ایوارڈ بھارتی بحریہ کی اکیڈمی کو  اس کی  گراں قدر خدمات  کے صلے میں دیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ  دیا گیا ہے۔ پچھلے 50 برسوں میں کوچی  ، گوا ، ایزہی ملا جیسے مختلف مقامات پر  بحریہ کے افسران  کو تربیت فراہم  کرکے  بحری قیادت  کو تسلیم  کرنے  کے لئے دیا گیا ہے۔ یہ بحریہ کی قومی اکیڈمی 1969  میں  کوچی  میں عارضی طور پر قائم کی گئی تھی۔ لیکن تربیت حاصل کرنے والوں کی  تعداد میں اضافے کے بعد  اسے  1986 میں  آئی این ایس منڈووی منتقل کردیا گیا تھا۔ بھارتی بحری اکیڈمی آئی این اے کو  مستقل طور پر کیرالہ کے  ایزہی ملا میں قائم کرنے کے بعد 8 جنوری 2009  کو  باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ آئی این اے  عزیمہ نے  10 سال کے عرصے میں531خواتین  افسران  کی شمولیت  کے علاوہ   5930  افسران کو بھی  فوج میں شامل کیا ہے۔ آئی این اے میں موجودہ  تربیت حاصل کرنے والوں کی تعداد  963 ہے جس میں 44 خواتین  اور 26  تربیت دینے والے  بہت دوستانہ انداز میں کام کررہے ہیں۔

تینوں مسلح افواج میں بھارتی بحریہ کو  ہی  سب سے پہلے  27 مئی 1951  کو  صدر کے پرچم سے نوازا گیا تھا۔ آئی این اے کے علاوہ  جنوبی بحری کمان  اور مشرقی بحری کمان  اور  مغربی ومشرقی فلیٹ  کے ساتھ ساتھ  آبدوزوں  کے یونٹ  بھی بھارتی  بحریہ کے حصہ ہیں جنہیں اسی طرح ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix_6LHF8.JPG

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5222


(रिलीज़ आईडी: 1592396) आगंतुक पटल : 72
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी