وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت  ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعہ بیرون ملکوں میں  ہندوستانی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے

پرہلاد سنگھ پٹیل

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2019 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20/ نومبر۔سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بیرون ملکوں میں ہندوستانی  ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ساہتیہ اکیڈمی جو ایک خودمختار ادارہ ہے۔ ثقافتی وزارت کی نگرانی میں کام کررہی ہے اور اس نے مختلف ملکوں کے ساتھ اپنے ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے تحت حسب ذیل  مختلف ملکوں میں  وفود بھیجے ہیں۔

 ہندوستانی  ادیبوں کا وفد22 سے 25 ستمبر 2016 کو اسپین کے سیگویا ہیہ فیسٹول میں شرکت کے لئے وہاں گیا تھا۔

 ہندوستانیوں کا ادیبوں کا وفد 14 سے 16 مارچ 2017 کو لندن بک  فیئر میں شرکت کے لئے لندن گیا تھا۔

 ہندوستانی ادیبوں کا وفد 4 سے 10 ستمبر 2017 کو برازیل میں فیسٹول  آف انڈیا میں شرکت کے لئے برازیل گیا تھا۔

 ہندوستانی ادیبوں کا وفد تھائی لینڈ گیا تھا جہاں اس نے 23 سے 27 ستمبر 2017 کو تھائی لینڈ میں فیسٹول آف انڈیا کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی  زبانوں میں سنسکرت اور پالی کے اثرات سے متعلق سیمینار میں شرکت کی تھی۔

 ہندوستانی ادیبوں کا وفد 17 سے 21 اکتوبر 2017 کو ہندوستان کی 70ویں آزادی کی سالگرہ تقریبات کے حصے کے طورپر سنسکرت راؤنڈ ٹیبل میں اسپین گیا تھا۔

 ہندوستان کا ادیبوں کا وفد اسرائیل گیا تھا جہاں اس نے 5 سے 10 نومبر 2017 کو ہندوستانی کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے فیسٹول آف انڈیا میں شرکت کی تھی۔

 ماریشس  میں 18  سے 20 اگست 2018 میں ساہتیہ اکیڈمی کی وشنو ہندی سمیلن میں شرکت

31 اکتوبر سے 9 نومبر 2018 تک شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں ساہتیہ اکیڈمی کی شرکت

ہندوستانی اادیبوں کا وفد 19 سے 21 مارچ  2019 کو نیپال گیا تھا۔ جہاں اس نے نیپال میں فیسٹول آف انڈیا میں شرکت کی تھی۔

 ساہتیہ اکیڈمی ثقافت کی وزارت کے پروجیکٹ انڈین لٹریچر اپروڈ کے تحت ہندوستانی ادب کی بہت سی نایاب شاہکاروں کو غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کررہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت غیر ملکی زبانوں میں ہندوستانی ادب کو فروغ دینا ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی ان شاہکاروں کے ترجمے کو شائع کررہی ہے اور اس کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فنڈ مختص کیا گیا۔

*********

 

U – 5221


(रिलीज़ आईडी: 1592394) आगंतुक पटल : 88
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali