امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

چینی کی بر آمدات

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2019 7:01PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  19 نومبر / صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ حکومت ہند نے 12 ستمبر، 2019 کو چینی کی فاضل مقدار کو  ملک سے بر آمد کر نے کے لئے ایک اسکیم نافذ کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت رواں چینی کے موسم 2019 -20 کے دوران چینی ملوں کو میکسی مم ایڈمس بل ایکسپورٹ کوانٹٹی (ایم اے ای کیو) یا زیادہ سے زیادہ قابل اجازت بر آمداتی مقدار کے تحت 60 لاکھ میٹرک ٹن چینی بر آمد کرنے کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

            حکومت نے اسکیم کے تحت بر آمد کی جانے والی چینی پر مارکیٹنگ لاگت سمیت ہینڈلنگ، اپ گریڈنگ اور دیگر لاگتوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور اندرونی ٹرانسپورٹ اور بھاڑہ لاگت کے طور پر 10,448 روپئے فی میٹرک ٹن بر آمداتی سبسڈی دینا منظور کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل اخراجات تقریباً 6268 کروڑ روپئے ہوں گے۔

            چینی کی صنعت کو چینی کی بر آمدات کے امکانات تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کی غرض سے 20 مارچ، 2018 سے چینی پر سے بر آمداتی کسٹم ڈیوٹی پہلے ہی معاف کی جا چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5210

 


(रिलीज़ आईडी: 1592386) आगंतुक पटल : 64
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English