وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت عالمی سیاحت کی مارکٹ میں بھارت کی حصہ داری میں اضافے کی غرض سے بدھسٹ سرکٹ کو فروغ دے رہی ہے: سیاحت کی وزارت

Posted On: 19 NOV 2019 7:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،19 نومبر :ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب پرہلادسنگھ پٹیل نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں بدھسٹ ریاست کی نمائش اور اسے فروغ دینے کے نظریے سے اور ملک میں  بدھسٹ مقامات کو سیاحتی مقامات بنانے کیلئے  سیاحت کی وزارت نے بین الاقوامی بدھسٹ مکمل اجلاس دو سال میں ایک بار منعقد کراتی ہے جس میں  ٹور آپریٹرس میڈیا کے افراد اور رائے ساز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ یہ افراد بھارتی فریق بھی ہوتے ہیں اور ان کا تعلق بیرون ملک سے بھی ہوتا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے دو فلمیں بھی بنائی ہیں جن کا نام ہے ‘‘بھارت – بدھ کی زمین ’’ اور ‘‘بدھ کی پیروکاری’’۔ ان فلموں کو الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر فروغ دیا گیا ہے نیز روڈ شو اور بھار ت کے بارے میں جانیے نامی سمیناروں  کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے۔ ان سمیناروں کا انعقاد بیرون ملک ، بھارت کی سیاحت کے دفتروں نے کیا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے بودھ وراثت اور مقامات کے فروغ کیلئے  اپنی ویب سائٹ پر ایک مخصوص سیکشن بھی مقرر کیا ہوا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے بدھسٹ سرکٹ کی نشاندہی کی ہوئی ہے جوسودیش درشن اسکیم  کے تحت  فروغ کیلئے  پندرہ  موضوعاتی سرکٹس میں سے ایک ہے۔ سیاحت کی وزارت نے بدھسٹ سرکٹ تھیم کے تحت 355کروڑ 26 لاکھ روپئے کے پانچ پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، گجرات اور آندھراپردیش ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے اور سبھی پروجیکٹوں پر کام  جاری ہے۔

مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ اسسٹنس اسکیم کے تحت  منظور شدہ سروس پرووائڈرس اور ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو، سیلز ٹورز ، سفر سے متعلق میلوں / نمائشوں  اور روڈ شو میں  شرکت کیلئے  مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔

سیاحت کی وزارت (ایم او ٹی) بھارت کو سیاحت کی مارکٹ میں ایک مجموعی مقام کے طور پر فروغ دیتی  ہےجس کامقصد بھارت کی مختلف سیاحتی اشیاء اور ملک کے سیاحتی مقامات  کو فروغ دینا ہے جس میں  عالمی  سیاحت کی مارکٹ میں  بھارت کی حصہ داری میں اضافے کے مقصد سے بدھسٹ سرکٹ بھی شامل ہے۔

مندرجہ بالا مقاصد کو ایک مربوط مارکیٹنگ اور فروغ دینے والی حکمت عملی اور ٹریبل ٹریڈ ، ریاستی سرکاروں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور بھارتی مشنوں کے ساتھ ملکر ایک مربوط مہم  کے ذریعے حاصل کیاجاتا ہے۔

 

****

 

U-5217


(Release ID: 1592381) Visitor Counter : 55
Read this release in: English