امور داخلہ کی وزارت
قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے اور تشدد بھڑکانے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے لئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایڈوائزری
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2019 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍نومبر،امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ہجومی تشدد کے معاملات کی تفصیلات سے متعلق ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کا ریکارڈ رکھنے والا قومی بیورو (این سی آر بی) ہجومی تشدد سے متعلق کوئی اعداد وشمار نہیں رکھتا ہے۔ البتہ امور داخلہ کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقتا فوقتا یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امن و قانون برقرار رکھیں اور کسی بھی ایسے شخص کے خلاف ، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے ، قانون کے مطابق فوری طور پر سزا دی جائے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ 23 جولائی 2018 اور 25 ستمبر 2018 کو ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ حکومت نے آڈیو ویجول میڈیا کے ذریعے نے ہجومی تشدد کی لعنت کی روک تھام کے لئے عوام میں بیداری پیدا کی ہے۔ حکومت نے خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ جھوٹی خبروں پر مبنی پروپیگنڈے اور ایسی افواہوں کو روکنے کے اقدامات کریں جن سے ہجومی تشدد بڑھک سکتا ہے ۔
جناب رائے نے کہا کہ چار جولائی 2018 کو وزارت داخلہ کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ جھوٹی خبروں اور افواہوں کے پھیلنے پر نگاہ رکھیں ، جن سے تشدد بھڑک سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف سختی سے نمٹیں جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت نے 9 اگست 2016 کو بھی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایک ہدایت جاری کی تھی جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں جو ، گائے کے تحفظ کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں۔
جناب رائے نے کہا کہ پولیس اور امن و قانون کا نظام آئین کے ساتویں شیڈیول کے تحت ریاستی موضوع ہے اور ریاستی حکومتیں جرائم کی روک تھام ، ان کی تحقیقات اور ان کا اندراج کرنے کے علاوہ مجرموں کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کی ذمہ دار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5202
(रिलीज़ आईडी: 1592285)
आगंतुक पटल : 103
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English