بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم انڈیا اسکیم کے تحت الیکٹرک/ ہائی برڈ موٹر گاڑی خریدنے والے 2.85 لاکھ لوگوں کو سبسڈی دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2019 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2019،          فاسٹر ایڈوپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ہائی برڈ اینڈ الیکٹرک وہیکلس (ایف اے ایم ای۔ انڈیا) اسکیم کے تحت مائلڈ ہائی برڈ موٹر گاڑیوں کے خریداروں نے مراعات کا فائدہ  یکم اپریل 2017 سے اٹھایا۔  یہ بات فیم انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کے تھرڈ پارٹی اویلوایشن  پر مبنی ہے۔

فیم انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور یہ 31 مارچ 2019 تک  عمل میں رہی۔ فیم انڈی اسکیم کے پہلے مرحلے کے دوران حاصل نتائج  اور تجربات کی بنیاد پر نیز انڈسٹری اور انڈسٹری ایسو سی ایشن سمیت سبھی حصص داروں سے صلاح و مشورے کے بعد فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز تین سال کی مدت کے لئے یکم اپریل 2019 سے کیا گیا ہے۔ اب تک فیم انڈیا اسکیم کے تحت الیکٹرک / ہائی برڈ موٹر گاڑیوں کی خرید کرنے والے 2.85 لاکھ خریداروں کو 360 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

یہ اطلاع بھاری  صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U-5201


(रिलीज़ आईडी: 1592272) आगंतुक पटल : 119
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English