صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
دماغی صحت بیداری اقدامات
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2019 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19نومبر ؍ دماغی عدم توازن کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے حکومت ہند قومی دماغی صحت پروگرام (این ایم ایچ پی) کا 1982 سے نفاذ کر رہی ہے۔حکومت این ایم ایچ پی کے تحت ملک کے 655 اضلاع میں ضلع دماغی صحت پروگرام (ڈی ایم ایچ پی ) کے نفا ذکو تعاون دے رہی ہے تاکہ دماغی عدم توازن ؍ بیماری کا ابتدا میں ہی پتہ لگایا جا سکے ،اس کا بندوبست کیا جا سکے اور علاج ہو سکے۔ ملک میں صلاحیت مند دماغی صحت پیشہ وروں کی قلت کو دور کرنے کے مقصد سے حکومت این ایم ایچ پی کے تحت مین پاور ڈیولپمنٹ اسکیموں کا نفاذ کر رہی ہے تاکہ مراکز امتیاز قائم کئے جا سکیں اور دماغی صحت اختصاص والے پوسٹ گریجویٹ ( پی جی ) ڈپارٹمنٹس کو مضبوط کیا جا سکے ؍ قائم کیا جاسکے اب تک ملک میں دماغی صحت کا اختصاص رککھنے والے 25 مراکز امتیاز کے قیام اور 47 پوسٹ گریجویٹ ڈپارٹمنٹس کی تقویت ؍ قیام کے لئے تعاون دستیاب کرایا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائےجا رہے مخصوص دماغی صحت کے اداروں اور میڈیکل کالجوں کے توسط سے تیسری سطح کی دماغی صحت دیکھ بھال ،سہولتیں دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے دماغی صحت دیکھ بھال قانون 2017 بھی بنایا ہےجوکہ 29 مئی 2018 سے نافذ ہے۔ اس قانون کا مقصداداروں اور کمیونٹی میں صحت خدمات دستیاب کرائے جانے کے دوران دماغی مریضوں کے حقوق کا تحفظ اور فروغ ہے۔
19-2018 کے دورا ن مرکزی دماغی صحت اداروں اور این ایم ایچ پی کے لئے مختص کیا گیا بجٹ 599.76 کروڑ روپئے تھا جس میں سے 545.65 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
دماغی بیماری سےمتعلق اطلاعات ، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی ) کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنا این ایم ایچ پی کا لازمی جزو ہے۔ ضلع سطح پر ہرضلع کو سالانہ 4 لاکھ روپئے کا فنڈ دستیاب کرایا جاتا ہے ۔ یہ فنڈ قومی صحت مشن کے نن کمیونی کیبل ڈیزیز فلیکسی پول کے تحت ڈی ایم ایچ پی پروگرام کے تناظر میں دستیاب کرایا جاتا ہے تاکہ کمیونٹی ، اسکولوں ، کام کی جگہوں پر کمیونٹی کی شراکت داری کے ساتھ بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔ ڈی ایم ایچ پی کے تحت متعدد آئی ای سی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جن میں مقامی اخبارات اور ریڈیو میں بیداری سے متعلق پیغامات کی اشاعت ، نکڑ ناٹک ، وال پینٹنگز وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ سارے کام ریاستیں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے انجام دیتے ہیں۔
ڈی ایم ایچ پی کے نفاذ سے متعلق رہنما ہدایات سے متعلق ہر ضلے کو سالانہ 12 لاکھ روپئے تک کا فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے جس کا مقصد درج ذیل مقاصد کا حصول ہے:
-
- کلاس ٹیچروں کو ہنر مند بنانا تاکہ وہ اپنے طلبا کےدرمیان لائف اسکل کو فروغ دے سکیں۔
- کلاس ٹیچروں کو ایسی معلومات اور ہنر مندیوں سے لیس کرنا جن کی مدد سے ہو اپنے طلبا کے اندر موجود مسائل سے جذباتی تعلق قائم کر سکیں اور جن کا استعمال طلبا کےمسائل کے حل میں کیا جا سکے۔
-
- iii. کلاس ٹیچروں کو ایسے نظام سے واقف کرانا تاکہ وہ نفسیاتی مسائل سےدو چار اپنے طلبا کو علاج کے لئے ضلع دماغی صحت ٹیموں کے پاس ریفر کر سکیں۔
- iv. والدین ، کمیونٹی لیڈروں جیسے دیگر حصص داروں کو اس عمل میں شامل کرنا تاکہ بلوغت کی عمر کو پہنچ رہے بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ اطلاع صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
( م ن ۔ م م ۔م ف (
- 11 - 2019 19
U. No. 5193
(रिलीज़ आईडी: 1592254)
आगंतुक पटल : 112
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English