وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے اساتذہ کی تربیت کے ایک بڑے پروگرام کے ذریعے ابتدائی تعلیم کی سطح پر تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے نشٹھا پروگرام کی شروعات کی ہے: ڈاکٹر رمیش پوکھریال‘نشنک’

Posted On: 18 NOV 2019 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،18 نومبر :اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے اساتذہ کی تربیت کے ایک مربوط پروگرام کے ذریعے ابتدائی تعلیم کی سطح پر  تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے 20-2019 میں مرکزی امداد یافتہ اسکیم سامگر شکشا کے تحت اسکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کی جامع ترقی کیلئے قومی اقدام نشٹھا کی شروعات کی ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کو طلباء میں غور وفکر کرنے کی کلیدی صلاحیت کو فروغ دینے، ان کی حوصلہ افزائی کرنےاور مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے تحریک دینا ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو پہلی سطح کے کاؤنسلر کی حیثیت سے رول ادا کرنے کے قابل بناناہے۔ اس کے تحت اساتذہ کو سیکھنے  کے ایک خوشگوار ماحول میں تعلیمی نتائج، صلاحیت پر مبنی لرننگ اور ٹیسٹنگ ، طلباء پر مرکوز درسیات ، اسکول کے تحفظ اور سیکورٹی ، ذاتی – سماجی صلاحیتوں، جامع تعلیم  اور اساتذہ کی  تدریس میں آئی سی ٹی بشمول مصنوعی انٹلی جنس، صحت بشمول یوگا، اسکولی تعلیم میں مختلف اقدامات بشمول لائبریری، ایکو کلب ، یوتھ کلب، کیچن گارڈن،  اسکولی لیڈر شپ کوالٹی، ماحولیاتی مسائل ، ماقبل اسکول اور ماقبل پیشہ ورانہ تعلیم اور اسکول پر مبنی  تجزیہ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ان کی صلاحیت میں اضافہ  کیا جائیگا اور ان کے ہنر کو مزیدجلابخشی جائے گی۔

اس مربوط پروگرام میں تمام سرکاری اسکولوں میں بنیادی تعلیم کی سطح پر تمام اساتدہ اور اسکول کے سربراہوں ، تعلیمی تحقیق اور ترقی سے متعلق ریاستی کاؤنسلوں (ایس سی ای آر ٹی)، تعلیم اور تربیت کے ضلعی اداروں (ڈی آئی ای ٹی) کے ساتھ ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں   بلاک وسائل مراکز (بی آر سی) اور کلسٹر وسائل مراکز (سی آر سی) کے تمام عملہ اور وسائل کے حامل افرادپر مشتمل تقریباً 22لاکھ شرکاء کو شامل کیا جائیگا۔

مفت اور لازمی تعلیم بچوں کا حق (آر ٹی  ای) ایکٹ 2019 کی دفعہ 23(1) کے تحت اساتذہ کی تعلیم کے قومی کونسل (این سی ٹی ای) کو ایک تعلیمی اتھارٹی کی حیثیت سے  نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ وہ اساتذہ کی تقرری کے قابل شخص کیلئے  درکار کم از کم   تعلیمی لیاقتوں کا تعین کرسکے۔ اس کے مطابق این سی ٹی ای نے نوٹیفکیشن بتاریخ 25 اگست2019 کے ذریعے اساتذہ کیلئے  بنیادی تعلیمی اہلیت کو نوٹیفائی کیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم  بھی کی جاتی ہے۔

صلاحیت سازی کے اس بڑے پروگرام کو ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ سہولت کو ہموار بنانے کے علاوہ ڈیجیٹل مواد کی دستیابی اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تدریسی طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلئے اساتذہ کو تعاون فراہم کیا جاسکے۔  قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق وتربیت (این سی ای آر ٹی) کے ذریعے ایک موبائل ایپ اورلرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) (https://nishtha.ncert.gov.in/) تیار کیا گیا ہے۔ ایل ایم ایس کا استعمال آن لائن طریقے سے وسائل کےحامل افراد اور اساتذہ کے اندراج ، وسائل کی تشہیر واشاعت نگرانی اورپیش رفت کے جائزہ کیلئے کیا جارہا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

 

****

 

U-5178


(Release ID: 1592154) Visitor Counter : 158


Read this release in: English