قبائیلی امور کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل دہلی ہارٹ آئی این اے میں 15 روزہ ‘‘ آدی مہوتسو 2019’’ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 NOV 2019 4:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15نومبر  2019/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  کل دہلی ہارٹ آئی این اے میں قومی  قبائلی فیسٹول ‘‘ آدی مہوتسو’’ کا افتتاح کریں گے ۔  اس 15 روزہ مہوتسو  (16 نومبر سے 30 نومبر 2019 تک) کا موضوع ہے : ‘‘قبائلی ثقافت ، کرافٹ   ، قبائلی کھانے  اورکامرس  کے جذبے  کی ایک تقریب ’’ قبائلی امور کے  مرکزی   وزیر جناب ارجن منڈا   افتتاحی تقریب کی صدار ت کریں گے۔  قبائلی امور کی وزیر مملکت  محترمہ رینوکا  سنگھ سروتا  ، ٹرائفیڈ کے چیئرمین    جناب آر سی مینا ، قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جنا ب دیپک کھانڈیکر   اور  ٹرائفیڈ کے ایم ڈی  جناب پروین  کرشن بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس فیسٹول میں    تقریباً 210 اسٹالوں  کے ذریعہ     قبائلی دستکاری    آرٹ  کی اشیا ، پنٹنگس ، فیبرک ،  زیورات کے علاوہ بھی  بہت کچھ    کی نمائش و  فروخت کی جائے گی۔ایک منی انڈیا کی تشکیل کرتے ہوئے   مختلف ریاستوں سے   ایک ہزار سے زیادہ    قبائلی     کاریگر     اور  آرٹسٹ   فیسٹول میں شرکت کریں گے۔

16 نومبر 2019 کو  افتتاحی تقریب کے بعد   فیسٹول کے باقی    14 دن پارلیمنٹرینز  ڈے  ،آل انڈیا   سروس ڈے،  ڈپلومیٹس ڈے، یوم سیاحت،یوم دفاع،یوم کھیل کود،   یوم ٹیکسٹائل ڈے،۔ آئی اے ایس آفیسرز وائویز  ایسوسی ایشن  ، یوم میڈیا ، یوم کوآپریٹیو، یوم  شمال مشرق ، ٹرائفیڈ پارٹنر  ، ٹرائیبل  اینٹر پرانیئر ڈے  کے نام  وقف ہوں گے۔  آخری دن یعنی 30 نومبر 2019 کو اختتامی تقریب ہوگی۔

اس مہوتسو میں  شمال میں جموں وکشمیر سے  ، جنوب میں  تمل ناڈو سے ، مغرب میں گجرات سے  ،مشرق میں ناگالینڈ/سکم سے   استاد  قبائلی دستکاروں کے ذریعہ  تیار  کئے گئے  ٹیکسٹائلز   خصوصی طور پر توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس آدی مہوتسو میں پہلی بار   لیہہ (لداخ) کے قبائلی دستکاروں   کی  مختلف النوع   مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس خصوصی  نمائش  کے علاوہ   شمال مشرقی ریاستوں سے بھی    طرح طرح کی مصنوعات    کی نمائش اور فروخت   کی جائے گی۔ مہوتسو میں    قبیلے کے بینر کے تحت   تقریبا! 210 اسٹالوں کے ذریعہ   قبائلی    دستکاروں کے ذریعہ    قبائلی   دستکاری کی اشیا فروخت کی جائے گی۔  

بغیر کیش کے  کام   چلانے کی    قومی خواہش کے مطابق قبائلی کاریگر  بڑے   کریڈٹ ڈیبٹ کارڈوں کے ذریعہ    ادائیگی تسلیم کرے گی۔ جس کے لئے    ہر ایک اسٹال پر   پوائنٹ آف سیل  (پی او ایس) مشینیں     فراہم کرائی گئی ہیں۔  اس کو  اچھی طرح سے چلانے کے لئے  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ    ایک خصوصی تربیت فراہم کرائی گئی ہے۔  مہوتسو میں   ٹرائبس انڈیا  کے ذریعہ   چلائی جارہی ڈیجیٹل کامرس اور ای کامرس   بھی دیکھنے کو ملے گی۔  مہوتسو میں    دیدہ زیب   دستکاری کی اشیا  کے علاوہ  قبائلیوں   کی   الیکٹرانک اور ڈیجیٹل  ہنر مندیوں کا بھی  مظاہرہ کیا جائے گا۔  

قبائلی امور کی وزارت کی تنظیم  ٹرائفیڈ نے  قبائلی استاد، دستکاروں اور خواتین   کو بڑے شہروں   اور ریاستی  راجدھانیوں  کے بازار  میں  سیدھے رسائی فراہم کرانے کے لئے     ‘‘ آدی مہوتسو –قومی قبائلی فیسٹول ’’ کا اہتمام کرنے کا ایک نیا تصور شروع کیا ہے۔  رواں مالی سال کے دوران  ایسے   26 فیسٹولز    کے  انعقاد کا منصوبہ ہے ۔ ان میں سے  8 فیسٹول کا  پہلے ہی    شملہ، اوٹی ، لیہہ لداخ،  وشاکھاپٹنم   ، نوئیڈا، اندور، پنے اور بھونیشور میں    پہلے ہی    اہتمام کیاجاچکا ہے جن میں    تقریباً 9 سو قبائلی  کاریگروں نے شرکت کی اور    5 کروڑ روپے سے زیادہ    کی اشیا فروخت کی۔   بڑے شہروں میں   آدی مہوتسو کا اہتمام کرنے     کے نظریے سے  قبائلی کاریگروں  کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔   اس سے   ان کے اور بازار کے درمیان سے   دلال  ہٹ گئے ہیں    اور  انہیں بڑے بازاروں تک سیدھے رسائی حاصل ہوگئی جو کہ    پہلے ان کے لئے ممکن نہ تھی۔  کیش کے بغیر کام چلانے کی قومی  خواہش   کی مطابقت میں      قبائلی اشیا فروخت کرنے والے اسٹال     بڑے کریڈٹ ڈیبٹ  کارڈوں کے ذریعہ  ادائیگی تسلیم کریں گے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BOVN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VGYJ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ا گ ۔ ج۔

U- 5123



(Release ID: 1591762) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Bengali