کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تمباکو بورڈ کو، 2019 گولڈ ن لیف ایوارڈ سے نوازا گیا
Posted On:
14 NOV 2019 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 نومبر۔تمباکو بورڈ آف انڈیا کو ہندوستان میں فلو کیورڈ ورجینیا (ایف سی بی ) تمباکو کی کاشت میں مختلف پائیداری ( ماحولیات سے پاک ) اقدامات شروع کرنے کی کوششوں کے لئے سال 2019 کے لئے انتہائی متاثر کن عوامی خدمات کے اقدام کے زمرے میں گولڈن لیف ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ تمباکو بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سنیتھا نے گزشتہ روز نیدر لینڈ کے ایمسٹرڈم میں منعقدہ ٹیب 1یکسپو 2019 پروگرام میں یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔
اس زمرے کے تحت ایوارڈز کسی ایسی کمپنی یا ادارے کو دئے جاتے ہیں ،جس نے عوامی خدمت یا پروگرام یا تخلیقی صلاحیتوں کی تعلیمی مہم ، اثر انگیزی اور وسائل کے بہتر استعمال جیسے پروگرام شروع کئے ہوں ۔ کمپنیوں کو سالانہ بنیاد پر ایوارڈ دئے جاتے ہیں ،جنہوں نے پانچ زمروں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہو ۔ وہ زمرے ہیں :سب سے زیادہ متاثر کن عوامی خدمت اقدام ، سب سے زیادہ موثر نئی مصنوعات کا تعارف ، صنعت میں سب سے دلچسپ نووارد ، صنعت کے لئے سب سے عمدہ خدمات اور معیار کے لئے بی ایم جے سب سے زیادہ پرعزم ایوارڈ ۔
گولڈن لیف ایوارڈ کو سال 2006 میں ایک بین الاقوامی رسالے ٹوبیکو رپورٹر نے تمباکو کی صنعت میں پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے اعتراف کے لئے قائم کیا تھا۔تمباکو بورڈ کو یہ ایوارڈ اس صنعت کی پائیداری میں اپنی بہترین عوامی خدمات ، نامیاتی تمباکو کی پیداوار کے لئے تمباکو کی کاشت میں قدرتی کاشتکاری سے متعلق اقدامات ، ماحولیات سے پاک اقدامات کے ذریعہ زمین کی زرخیزی کو بہتر بنانے ،تمباکو کی کاشت میں 365 دن گرین کور شروع کرنے ، نرسری کی جدید ٹکنالوجی کوفروغ دینے ،غیر تمباکو سے متعلق مواد (این ٹی آر ایم ) تمباکو سے متعلق مواد ختم کرنے ، تمباکو میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کو ختم کرنے ،توانانی کے تحفظ کے اقدامات کرنے ،جس کے نتیجے میں 25 فیصد توانائی کی بچت ہو، تمباکو کے کاشت کاروں اور تمباکو کی تجارت کے ذریعہ درخت لگانے کے ذریعہ ہریالی کو فروغ دینے اور اچھے زرعی طریقوں ( جی اے پی ) سے متعلق کسانوںکو تعلیم دینے اور ان کی رہنمائی کرنے کے لئے دیا گیا ہے ۔
ٹوبیکو بورڈ کا خیال ہے کہ زرعی برادری کے مجموعی فائدے اور مجموعی طور پر تمباکوکی صنعت کو برقرار رکھنے کے لئے تمباکو بورڈ کے ذریعہ پیش کردہ یہ منفرد اقدامات پائیداری کے حتمی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ سال 2014 میں تمباکو بورڈ آف انڈیا نے الیکٹرانک نیلامی نظام کو نافذ کرنے کے لئے انتہائی متاثر کن عوامی خدمت اقدام کے زمرے میں گولڈن لیف ایوارڈ جیتا تھا،جس نے ہندوستان میں فلو کیورڈ تمباکو کی مارکیٹنگ کو ّزیادہ شفاف اور جوابدہ بنادیا ہے ۔
ہندوستان ایف سی وی تمباکو پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے ۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں تقریباََ 88 ہزار ایف سی وی تمباکو کاشت کار اور ان کے کنبے اپنے ذریعہ معاش کے لئے اس فصل پر منحصر ہیں ۔
تمباکو کی کاشت کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ،جو کہ صحت سے متعلق معاشی پریشانیوں اور ماحولیاتی خرابی تک وسیع ہیں ، تمباکو بورڈ نے توسیعی سرگرمیوں ، اچھے زرعی طریقوں ( جی اے پی ) تمباکو کی کاشت میں قدرتی کاشتکار ی سے متعلق مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ٹوبیکو بورڈ کا خیال ہے کہ زرعی برادری کے مجموعی فائدے اور مجموعی طور پر تمباکوکی صنعت کو برقرار رکھنے کے لئے تمباکو بورڈ کے ذریعہ پیش کردہ یہ منفرد اقدامات پائیداری کے حتمی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔
تمباکو بورڈ نے زمین کی زرخیزی کو بہتر بنانے کے لئے کھاد ڈال کر زرخیزی کو فروغ دیا ہے ۔ اس تعلق سے 20-2019 کی فصلوں کے موسم میں ایک خصوصی مہم کے بعد ریاست آندھرا پردیش میں 8200 ہیکٹئر کے رقبے کا احاطہ کیا گیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-5113
(Release ID: 1591709)
Visitor Counter : 222