ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے پنجاب کے تاریخی ڈیرہ بابا نانک اسٹیشن پر ریل وائر وائی فائی کی سہولت کو یقینی بنایا، ‘کرتار پور راہداری ’ پروجیکٹ کے لئے امیگریشن چیک پوسٹ (آئی سی پی) پر کنکٹی وٹی بھی فراہم کی

Posted On: 14 NOV 2019 3:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 نومبر 2019،   انڈین  ریلویز کی  منی رتن  سرکاری سیکٹر کی کمپنی  (پی ایس یو) نے ہندوستانی ریلویز کے حکم کے بموجب پنجاب کے تاریخی ڈیرہ بابا نانک اسٹیشن پر ریل وائر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ  یاتری وائی فائی کی تیز خدمات کا استعمال ایک اہم  سہولت کی حیثیت  سے  کرسکیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں 9 نومبر 2019 کو  ‘‘کرتار پور راہداری ’’پروجیکٹ  کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس کے سبب بڑی تعداد میں وہ سفر کرنے کے لئے اس ریلوے سے اسٹیشن کا استعمال کریں گے۔ اس اسٹیشن پر مفت وائی فائی کی سہولت  مسافروں کے لئے  ایک عطیہ ثابت ہورہی ہے۔کوئی بھی شخص جس کے پاس اسمارٹ فون ہو، اور وہ  اسمارٹ فون اپنے  صارفین کو جانئے (کے وائی سی)  کے تحت  کنکشن کا حامل ہو، وہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں مفت میں ریل وائر وائی فائی کا استعمال کرسکتا ہے۔ سلطان پور لودھی اسٹیشن جہاں ڈیرہ بابا نانک کی زیارت کے لئے یاتریوں کی کافی بھیڑ ہوتی ہے،  وہاں بھی وائی فائی کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔

 ریلوے اسٹیشن کو ڈیجیٹل  شمولیت کے پلیٹ فارم میں منتقل کرنے کے مشن کے طور پر  ریل ٹیل نے ملک بھر کے 5300 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں میں مفت میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی ہے۔ جلد ہی تمام ریلوے اسٹیشنوں  (ہالٹ کو چھوڑکر) میں مفت میں وائی فائی کی سہولت ہوگی۔  وائی فائی کی سروس مسافروں کو ریل وائر کے تحت دی جارہی ہے۔ریل وائر صنعتوں، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایس ایم ای) اور گھروں میں انٹر نیٹ کنکشن فراہم کرنے کے لئے  ریل ٹیل  کا ایک خردہ براڈ بینڈ اقدام ہے۔ اس وائی فائی کو استعمال کرنے کے لئے یوزر کو اسمارٹ فون پر وائی فائی موڈ پر منتقل ہونا ہوہوگااور ریل وائر وائی فائی نیٹ ورک کو منتخب کرنا ہوگا۔ ریل وائر ہوم پیج خود کار طریقے سے اسمارٹ فون پر نمایاں ہوتا ہے۔یوزر کو اس ہوم پیج پر اپنا موبائل نمبر داخل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یوزر کو میسج باکس میں ایس ایم ایس ی شکل میں ایک او ٹی پی موصول ہوتا ہے، جس کو ریل وائر کے ہوم پیج میں داخل کرنا ہوتا ہے۔ او ٹی پی ڈالنے کے بعد یوزر کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی ہوجائے گی اور وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

حکومت ہند کے اہم پروجیکٹ ‘کرتار پور راہداری’ کے تحت ڈیرہ بابا نانک ، گرو داس پور میں واقع مربوط چیک پوسٹ (آئی سی پی) پر 8 ایم بی فی سیکنڈ براؤزنگ فراہم کرنے کے لئے این آئی سی کے ذریعہ  ریل ٹیل   کو یہ کام سونپا گیا تھا۔اس لیزڈ لائن  کنکٹی وٹی سے داخلہ اور اخراج کے تمام دروازوں پر انٹلی جینٹ ڈاکومینٹ اسکینر اور بایو میٹرکس نیز غیر ملکیوں کی تفصیلات کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے ذریعہ امیگریشن چیک پوسٹ (آئی سی پی) اور غیر ملکیوں کے رجسٹریشن کے دفاتر (ایف آر او) پر مسافروں کی شناخت کی تصدیق اور توثیق کے لئے ان امیگریشن چیک پوسٹوں  کو آسانی فراہم ہوگی۔

اس لیز لائن کنکٹی وٹی کو لگانے کا کام پندرہ دن کے ریکارڈ وقت میں  انجام دیا گیا ہے۔ اس میں امرتسر سے لیکر 45 کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈیرہ بابا نانک کے درمیان بیک بون میں ریڈیو کنکٹی وٹی  اور ڈیرہ بابا نانک اسٹیشن سے لیکر امیگریشن چیک پوسٹ / ڈیرہ بابا نانک کے 5 کلومیٹر کے درمیان  انڈر گراؤنڈر  او ایف سی کنکٹی وٹی شامل ہیں۔  ریل ٹیل کے لئے یہ پروجیکٹ چیلنج سے بھرپور تھا کیونکہ اس کام کو انجام دینے کے لئے دیا گیا وقت کافی کم تھا اور موسم کی خرابی کے سبب کام کچھ دنوں کے لئے  رُک بھی گیا تھا۔ ریل ٹیل کو  بلا رکاوٹ کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لئے ریڈیو لنک کے لئے 30 میٹر لمبے دو ٹاور کو نصب کرنا پڑا کیونکہ ڈیرہ بابا نانک  49 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس کے لئے  بین الاقوامی سرحد سے متصل پنجاب کے دور دراز  علاقے میں  کنکٹی وٹی فراہم کرنی پڑی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م ع۔ن ا۔

U- 5102



(Release ID: 1591649) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi