کامرس اور صنعت کی وزارتہ

برآمدات سے میٹل اینڈ منرلس ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا کے ریوینیو میں 384 فیصد تک کا اضافہ

Posted On: 14 NOV 2019 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 نومبر 2019،   میٹل اینڈ منرلس ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایم ایم ٹی سی) نے 30 ستمبر 2019 کو ختم ہوئے نصف سال کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے برآمدات (سرگرمیوں) سے 13176 کروڑ روپے  کمائے۔جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران اس نے 12511 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس طرح پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے اس سال اپنی آمدنی میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا۔

ایم ایم ٹی سی نے اس مدت کے دوران 43.28 کروڑ روپے کا کل منافع پوسٹ کیا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران اس نے 41.62 کروڑ روپے کا منافع پوسٹ کیا تھا۔ لہذا پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال اس مدت کے دوران 4 فیصد کا اضافہ درج کیا۔

ایم ایم ٹی سی نے برآمدات سے 384 فیصد کا اضافہ جو 862 کروڑ روپے کے بقدر ہے، درج کیا۔جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران اس نے 178 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل کیا تھا۔

درآمدات سے 25 فیصد جو 10756 کروڑ روپے کے بقدر ہے، کا ریوینیو حاصل کیا۔ اس کے مقابلے پچھلے مدت کے دوران ایم ایم ٹی سی نے درآمدات سے 8619 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل کیا۔

دوسری آمدنی میں 105 فیصد کا اضافہ ہوا جو 21 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔ اس کے مقابلے پچھلے سال اسی مدت کے دوران 10 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا۔

یہ حصولیابیاں عالمی مارکیٹ کے منفی منظر نامے کے باوجود حاصل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ حصولیابیاں دیگر لاگتوں میں مجموعی کٹوتی کے باوجود حاصل ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

U- 5097


(Release ID: 1591586) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi