وزارت دفاع

دفاعی مہارت کی اختراعات ( آئی ڈی ای ایکس ) کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کل ڈیفینس انوویشنس کانفرنس منعقدہوگی


رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 10 NOV 2019 2:06PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  11 نومبر۔وزارت دفاع  ( ایم او ڈی ) کل  ایک  ’ڈیف  - کنیکٹ  ‘  کاانعقاد کرر ہی ہے ،جس کا مقصد  دفاعی مہارت کی اختراعات  ( آئی ڈی ای ایکس  ) کا کامیابیوں کو اجاگر کرناہے اور دفاعی شعبے کے  مستقبل کےصنعت کاروں کے  امکانات  کے تئیں  ایک مضبوط رسائی  پیدا کرنا ہے ۔

          اس کا نفرنس کا مقصد  آئی ڈی ایکس  ماحولیاتی نظام کے  تمام ساجھیداروںکو ایک جگہ جمع کرناہے ۔  ان میں وزارت دفاع  ،  آئی ڈی ایکس کے منتخبہ اسٹارٹ اپس  ،  ساجھیدار انکیوبیٹرس  ،   ڈیفینس  انوویشن آرگنائزیشن   ( ڈی آئی او )  ، نوڈل ایجنسیاں  (  بھارتی فوج ، بحریہ اور فضائیہ )   دفاعی  تحقیق وترقی  کی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او ) دفاع سے متعلق  سرکاری سیکٹر کے ادارے   (ڈی پی ایس یوز) ،  انڈین  آر ڈنینس    فیکٹریز   (آئی او ایف ایس  )،  ایم ایس  ایم ایز  اور صنعتی ایسوسی ایشنیں   ، جن کا مقصد ملک میں دفاعی  ماحولیاتی نظام کی ترقی کو  اجاگر کرنا ہے اور ملک میں دفاعی شعبے کی مستقبل کی ترقی کے لئے  ایم ایس ایم ایز  /اسٹارٹ اپس  کے  زبردست  امکانات کو تسلیم کرنا ہے ۔

          دن بھر چلنے والی سرگرمیوں  می آئی ڈی ای ایکس  پورٹل کی شروعات اور  ڈیفینس  انڈیا  اسٹارٹ اپ  چیلنج  ( ڈی آئی  ایس سی )  -III  کا  ترقی کاآغاز شامل  ہے۔ دفاعی شعبے میں جدت طرازی کے میدان کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ  پینل مباحثے ہوں گے ۔ رکشا راجیہ منتری   جناب شرپپد نائک کی  موجودگی میں نئے  انکیوبیٹرس  اور نجی صنعت  کےدرمیان  مفاہمت ناموں   کاتبادلہ  بھی کیا جائے گا۔

          امید ہے کہ اس موقع پر مختلف دفاعی ٹکنالوجیوں  کے سلسلے میں کام کرنے والے  350  سے زیادہ اسٹارٹ اپس  اور جدت ساز   شرکت کریں گے ۔   یہ موقع شراکتداروں کے درمیان   فرق کودور کرنے  اور ان کے درمیان بہتر رابطے کا موقع فراہم کرے گا اور  آنے والی   دفاعی نمائش   2020   کے دوران  اسٹارٹ اپ  کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ایک نقیب کے طور پر کام کرے گا۔دفاعی  نمائش  2020  5سے  8فروری  2020  کو اترپردیش کی راجدھانی  لکھنؤ میں منعقدہوگی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-5040


(रिलीज़ आईडी: 1591230) आगंतुक पटल : 104
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi