پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان 12-10 نومبر کو متحدہ عرب امارات کادورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 NOV 2019 1:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی 11 نومبر۔پٹرولیم اورقدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، ایک اہلکاراورکاروباری وفد کے ہمراہ 12-10 نومبر 2019 کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ا ی) کا دورہ کریں گے ۔ یو اے ای کے وزیر مملکت اور سی ای او ، اے ڈی این اوسی ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے جناب پردھان کو 11 نومبر 2019 کو ابوظہبی انٹرنیشنل پٹرولیم ایگزیشن اینڈ کانفرنس ( اے ڈی آئی پی ای سی ) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے اور اسی دن وزارتی پینل مباحثے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
جناب پردھان ، ڈاکٹر سلطان احمد الجابر کے ساتھ مل کر فیڈریشن آف انڈین پٹرولیم انڈسٹری ( ایف آئی پی آئی ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربنس ( ڈی جی ایچ ) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) کی طرف سے قائم کئے گئے بھارتی پویلین کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے ۔بھارت کے تلاش اور پیداوار ( ای اینڈ پی ) اور تیل اور گیس سیکٹر کے دیگر شعبوں میں تیل اور گیس کی عالمی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی خاطر ڈی جی ایچ ایک روڈ شو کرے گا۔
یواے ای میں اپنے قیام کے دوران جناب پردھان اپنے ہم منصبوں توانائی اورصنعت کے وزیر ہزایکسی لینسی سہیل محمد فراز المزروئی اور اے ڈی این او سی گروپ کے سی ای او اور وزیر مملکت ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر سلطان احمد الجابر سے ملاقات کریں گے اور باہمی ہائیڈروکاربن کے مسائل پر بات چیت کریں گے ۔ وہ بھارت یو اے ای اسٹریٹجک شراکتداری کے مجموعی فریم ورک ک اندر اسٹیل کے شعبے میں سمجھوتے پر بھی گفتگو کریں گے ۔
اے ڈی آئی پی ای سی کے موقع پر جناب پردھان الگ سے دوسرے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں اور بین الاقوامی توانائی تنظیموں نیز عالمی تیل اور گیس کمپنیوں کے سی ای او زسے ملاقات کریں گے ، جو اے ڈی آئی پی ای سی 2019 میں شرکت کررہےہیں۔ اس موقع کو مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو فولاد کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی سرپرستی میں اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ( اے ڈی این او سی ) کی میزبانی میں اے ڈی آئی پی ای سی 10سے 14 نومبر 2019 تک ابظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر ( اے ڈی این ای سی ) میں منعقد ہوگی ۔ اے ڈی آئی پی ای سی تیل اور گیس کے شعبے میں سب سے زیادہ بااثر عالمی کانفرنس بن گئی ہے۔
اس میں ایک لاکھ 45 ہزار افراد شرکت کرتے ہیں ، جن میں سرکاری وزرا ،عالمی صنعت کے سی ای او ز ، پالیسی ساز اور سرکردہ توانائی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔ رم
U-5038
(ریلیز آئی ڈی: 1591229)
وزیٹر کاؤنٹر : 101