اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کے کچرے  کو پھر سے قابل استعمال بنانے   سے متعلق پالیسی   جاری کی گئی

Posted On: 08 NOV 2019 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 8نومبر 2019/ اسٹیل کی وزارت  نے اسٹیل کے کچرے کو پھر سے قابل استعمال  بنانے کی پالیسی   جاری کردی ہے   ۔ پالیسی کا مقصد مندرجہ ذیل مقاصد کا حصول ہے۔

  • اسٹیل کے سیکٹر میں   سرکلر معیشت  (کسی چیز کو بار بار  استعمال کرنا)  کو فروغ دینا   ۔
  • اسٹیل کی ایسی مصنوعات کو،  جن کی افادیت  ختم ہوچکی ہےلیکن   ان کو گلا کر پھر سے استعمال کیا جاسکتا ہے،  سائنسی   طریقہ سے   یکجا کرنا ، توڑنا اور  پھر سے نئی شکل دینے    کی سرگرمی انجام دینا     شامل ہے۔ ان  اشیا میں    لوہے کی  یا  دیگر   معدنی کچرا    شامل ہوسکتا ہے  جو  پھر سے استعمال کیا جاسکے۔ اس سے   وسائل  کو برقرار رکھنے، توانائی کی بچت کرنے   اور  لوہے کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ماحول دوست  اورٹھوس بندوبست    کیاجاسکے ۔
  • مصنوعات   کی پروسیسنگ اور اس کی دوبارہ     تیاری   ایک منظم  ،محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے  کی جاسکے ۔
  • تمام فریقوں کو شامل کرکے   ایک جواب دہ ماحول تیار کرنا   ۔
  • معیاری اسکیم کی تیاری کے لئے    اعلی معیار کے لوہے کے کچرے   کو تیار کرنا  تاکہ  درآمدات پر انحصار  کو کم سے کم کیا جاسکے۔
  • ہندستانی شہروں میں   ای ایل ویز   کی بھیڑ کو کم کیاجاسکے اور لوہے کے کچرے کو  دوبارہ  استعمال کیا جاسکے۔
  • کچرے  کو اکھٹا کرنے اور اس کو  چھوٹے ٹکڑوں میں   کاٹنے   کی فیکٹریوں میں    ،مختلف   قسم کے کچرے کو    استعمال کرنے اور   بقایا جات کو ٹھکانے لگانے کا ایسا نظام تیار  کرناجو   ماحولیات  ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ     جاری کردہ مضر اور دیگر کچروں کے بندوبست  اور نقل و حمل  سےمتعلق    رول 2016 کے ضابطوں پر پورا اترتا ہو۔
  • غیر آہنی کچرے سمیت    ہر قسم کے دوبارہ استعمال ہونے والے کچرے   کو  منظور شدہ مرکزوں /فیکٹریوں کے ذریعہ    سائنسی طریقے سے ان کو اکٹھاکرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے   6  آر والے  اصول   یعنی  کم کرنے،  دوبارہ استعمال کرنے،   پھر سے تیار کرنے، بحال کرنے،  دوبارہ ڈیزائن کرنے اور   دوبارہ   مینوفیکچرکرنے کو فروغ دینا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ و۔ ج۔

5021U-

 



(Release ID: 1591073) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi