وزارت خزانہ

متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے ساتھ تعقات   اعلیٰ ترین  سطح  پر ، ہم یواے ای کو اپنا ساتھی تصور کرتے ہیں:  خزانہ کے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 07 NOV 2019 7:03PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  08 نومبر۔خزانہ اورکاروپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے دھرم شالہ ، ہماچل پردیش میں منعقدہ  سرمایہ کاروں کے عالمی  اجلاس 2019  کے پہلے دن  متحدہ  عرب امارات  ( یو اے ای )کے ساتھ بڑھتے ہوئے بھارت کے  اقتصادی تعلقات    کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اوریو اے ای  کے درمیان  ایک ’’جامع اسٹریٹجک شراکتداری  ‘‘ہے ۔ یہ وقت  دونوں ملکوں کے درمیان اس تعلقات  کو ریاست ہماچل پردیش میں سرمایہ کاری کے ذریعہ مزید بڑھانے کا ہے ۔

          نئی سرمایہ کاری پالیسی ،جس نے ہندوستان کو سرمایہ کاروں کے لئے جنت بنادیا ہے ،  کو متعارف کرانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یو اے ای  ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا شراکتدار ملک ہے،جس کے سبب  ہندوستان کے ساتھ یو اے ای کے تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ ہم یو اے ای  کو اپنا ساتھی تصور کرتے ہیں ۔

          انہوں  نے کہا کہ مرکزی حکومت نے  ہندوستان میں  تجارت کرنے  میں  آسانی فراہم کرنے کے لئے  متعددپالیسی اصلاحات ،  اقتصادی  اقدامات   ، کارپوریٹ  ٹیکس میں  کمی  کرنے کے علاوہ دیگر متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ہماچل پردیش میں ایک سازگار ماحول  ، محنتی اور ہنر مند افرادی قوت موجود ہے ، جو کہ  یہاں سرمایہ کرنے والی کسی بھی  کمپنی  کے لئے ایک بہترین اثاثہ ہے ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ دھرم شالہ کو دنیا بھر میں دو وجہوں سے جانا جاتا ہے ۔ پہلی وجہ،   عالی جناب  دلائی لامہ کا یہاں موجود ہونا ہے  ،  جن کے ساتھ دھرم شالہ کے خصوصی رشتے ہیں اور جن کی موجودگی کے سبب کروڑوں  سیاح   اس خطے میں  آتے ہیں۔  دوسری وجہ  دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم ہے ، جس کے سبب اس خطے اور ریاست  میں   اقتصادی سرگرمیوں  کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے ۔

          جناب انوراگ ٹھاکر نے مزیدکہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  سرمایہ کاری ، تجارت اورہنروں سے متعلق کام کرنے کے لئے متعدد ٹاسک فورس ،  مشترکہ ورکنگ گروپ  اور وزارتی گروپ  موجود ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ  انہیں  پورا اعتماد ہے کہ   ہم  دونوں ملکوں  کو ایک  ساتھ لانے کے لئے اپنی 3.3 ملین افرادی قوت  کی طاقت کو  مزید  مستحکم کریں   گے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5006



(Release ID: 1590980) Visitor Counter : 90


Read this release in: English