وزارت دفاع

بھارتی بحریہ – انڈونیشیا کی بحریہ کی باہمی بحری مشق ‘ سمندر شکتی ’ خلیج بنگال میں پیشرفت کے مراحل میں ہے

Posted On: 07 NOV 2019 3:57PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 07  نومبر / بھارتی بحریہ انڈونیشیا کی بحریہ کی باہمی بحری مشق ‘ سمندر شکتی ’ 6 نومبر سے 7 نومبر ، 2019 ء کے دوران  خلیج بنگال میں  جاری ہے اور اس  مشق کے ایک حصے کے طور پر  آبدوش شکن جنگی بحری جہاز  آئی این ایس  کمورتا  مشترکہ طور پر انڈونیشیا کے بحری جنگی جہاز کے آر آئی عثمان ہارون    حصہ لے رہے ہیں اور یہ دونوں بحری جہاز کثیر کردار ادا کرنے والے بحری جہاز ہیں ۔ مذکورہ مشترکہ بحری مشق میں   مورچہ بندی ، سطح سمندر پر فن حرب سے متعلق مشقیں  ، فضائی  دفاعی مشقیں  ، اسلحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی مشقیں ،  ہیلی کاپٹر آپریشنوں اور بورڈنگ آپریشن شامل  ہیں ۔ 

          کے آر آئی عثمان ہارون 4 نومبر ، 2019 ء کو وشاکھا پٹنم پہنچا تھا تاکہ سابق سمندر شکتی  کے دوسرے ایڈیشن میں  حصہ لے سکے ۔   ساحلی حصے کی مشق 4 اور 5 نومبر کو انجام دی گئی تھی ، جس میں  مخصوص موضوع سے متعلق ماہرین کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ ربط و ضبط  ،  ایک دوسرے  کے بحری جہازوں پر  جاکر ملاقات   ، تحریک پیدا کرنے والی مشقیں ، منصوبہ بندی پر مبنی کانفرنسیں ، کھیل کود اور سماجی ربط و ضبط جیسے امور شامل تھے ۔ 

          بھارت میں انڈونیشیا کے سفیر عالی جناب  سدھارتو رضا سوریو دیپورو  نے  وشاکھا پٹنم میں ساحل سمندر پر انجام دینے والی کچھ سرگرمیوں کو ملاحظہ کیا ۔ سفیر موصوف نے   وائس ایڈمیرل اتل کمار جین  ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  ای این سی کے ساتھ   تبادلۂ خیالات کئے ۔ ساتھ میں انڈونیشیا  کی بحریہ کا وفد بھی شامل تھا ، جس کی قیادت انڈونیشیائی فلیٹ کمان  کے سلامتی ٹاسک فورس کے کمانڈر  کموڈور  یایان سفیان  کر رہے تھے اور اس  دوران اس خطے میں باہمی بحری مفادات کے موضوعات پر تبادلۂ خیالات کئے گئے ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔

 U. No. 4996



(Release ID: 1590915) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Bengali