وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے سمندری طوفان مہا کے پیش نظر  راحت کارروائی  کی تیاری کی

Posted On: 05 NOV 2019 11:39AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  05نومبر۔مشرق – وسطی  بحیرہ عرب پر سمندری طوفان مہا  انتہائی شدید سمندری طوفان میں بد ل گیا ہے۔ لہٰذا اگر ضرورت ہوئی تو   بھارتی بحریہ کی  مغربی بحری کمان گجرات اور شمالی مہاراشٹر کے  ساحل پر  انسانی ہمدردی  اور قدرتی آفات سے نمٹنے  ( ایچ اے ڈی آر )  کی کارروائی  شروع کرنے کے لئے تیار  ہے ۔

          مغربی بحری کمان  کے  چار جنگی جہازوں کو خوراک کے پیکٹ  ، پانی ، طبی سامان اوردیگر لازمی اشیا جیسے  ایچ  اے ڈی آر راحت سامان  سے لاد  دیا گیا ہے ۔  گجرات بحری علاقے کے بحری یونٹ  بھی آفات کی صورت  میں فوری کارروائی کرنے والی ٹیموں کے ساتھ  پوری طرح تیار ہیں۔ یہ ٹیمیں  زیر آب  غٰوطہ خوری کے سامان اور کشتیوں سے لیس ہے ۔اس کے علاوہ بحری ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی کسی بھی سروے اور بچاؤ کی فضائی کارروائی  شروع کرنے  کے  لئے تیار ہے ۔گجرات میں بحری حکام   سول حکام کے ساتھ لگاتار رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں تاکہ  بلا رکاوٹ تعاون جاری رکھا جاسکے ۔

          سمندری طوفان مہا کہ فی  الحال  وسطی بحیرہ عرب میں  شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے ،جس کے بارے میں امکان ہے کہ یہ  پانچ  نومبر  2019  میں دن کے دوران   اپنی رخ موڑ لے گا اور گجرات کے  ساحل پر پہنچ جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ طوفان  ایک سمندری طوفان کے طور پر 6 نومبر 2019  کی رات تک  ویرا ول کے قریب  پہنچ  جائے گا اور اس کے تحت   35سے 40  کلومیٹر  کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ،جس کے نتیجے میں   سمندر کے حالات کی وجہ سے  خراب سے خراب تر  صورتحال  پید ا ہوجائے گی ۔ امکان ہے کہ یہ شمال وسطی بحیرہ عرب  پر اثر ڈالے گا اور گرج چمک کے ساتھ  بھاری بارش  ہونے کا بھی امکان ہے ،جس سے جنوبی گجرات اور شمالی مہاراشٹر کے علاقوں  پر اثر پڑے گا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

4933U-



(Release ID: 1590419) Visitor Counter : 86


Read this release in: Marathi , English , Hindi