امور داخلہ کی وزارت

حکومت ہند نےمیانمار میں اغوا کیے جانے والے 5 ہندوستانی شہریوں کو رہا کرایا۔

Posted On: 05 NOV 2019 10:18AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں میانمار میں اغوا کیے جانے والے 5 ہندوستانی شہریوں کو رہا کردیاگیا۔ ان اغوا شدہ ہندوستانی شہریوں میں ایک میانمار کا رکن پارلیمان اور میانمار کی راکھنی ریاست کے 4 ارکان کے فوجی شامل ہیں۔ ان پانچوں ہندوستانی شہریوں کو 4 نومبر 2019 کو رہا کیا گیا۔

واضح ہو کہ 3 نومبر 2019 کومیانمار کے ایک رکن پارلیمان  اور 2ٹرانسپورٹروں اور 2 تیزرفتار کشتی چلانے والوں کو  ارکان کے فوجیوں نے میانمار کی ریاست چن کے پلیٹوا سے اغوا کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ اغوا شدہ ہندوستانی شہری  میانمار میں کلادان روڈ پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کررہے تھے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ ان پانچوں ہندوستانی شہریوں میں سے ایک ہندوستانی شہری کی ارکان کے فوج کی حراست میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ دستیاب معلومات کے مطابق مہلوک شخص ذیابیطس کے شدید مرض میں مبتلا تھا۔مہلوک شخص کی لاش کے ساتھ چاروں رہا کیے جانے والے ہندوستانی شہری ستوے پہنچ گئے ہیں۔  جہاں سے وہ اپنے وطن واپسی کے لیے ینگون کے لیے روانہ ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-4928



(Release ID: 1590401) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali