کارپوریٹ امور کی وزارتت

سی ایس آر باپو کے ٹرسٹی شپ فلسفے کا حقیقی مظہر ہے: صدر جمہوریہ ہند


صدر جمہوریہ ہند نے سی ایس آر کے شعبے میں نمایاں تعاون کے لئے پہلے قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) ایوارڈز سے سرفراز کیا

سی ایس آر سرگرمیوں میں شامل کمپنیاں دولت پیدا کرنے والی ہیں: وزیر خزانہ

Posted On: 29 OCT 2019 4:26PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،29؍اکتوبر:صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں چنندہ کمپنیوں کو پہلا قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) ایوارڈ عطا کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے یہ قومی ایوارڈ دو زمروں میں جیتنے والی کمپنیوں کو عطا کئے۔ ان میں اول زمرے کے تحت ‘‘ کارپوریٹ ایوارڈ برائے سی ایس آر میں شاندار کارکردگی’’ اور دوسرے زمرے میں ‘‘ چیلنجنگ حالات میں سی ایس آر کا تعاون’’ کے لئے اعزازات عطا کئے گئے۔

اپنے خطاب میں جناب رام ناتھ کووند نے اپنے مشاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کو قومی سی ایس آر ایوارڈز کے ذریعہ معاشرے میں ان کی شراکت کے لئے پہنچانا اور تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آر کے ذریعہ کی شراکت ؍تعاون، بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ٹرسٹی شپ فلسفے کا حقیقی مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ ایوارڈز اور بھی زیادہ اہمیت کے حامل ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ مہاتما گاندھی کے150 ویں یوم پیدائش پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آر اب کاروباری فلسفے کا لازمی جزو بن گیا ہے کیونکہ کمپنیاں بھی ایسی سرگرمیوں کو انجام دیتی ہیں جن سے راست طور پر خواتین ، خصوصی صلاحیتوں والے افراد، دیہی علاقوں ، جھگی جھونپڑی بستیوں یا کچی آبادیوں وغیرہ سمیت غرباء اور ضرورت مند وں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کمپنیوں کو صحت مند اور جامع معاشروں کی تعمیر ، پائیدار اور مستحکم بازاروں ، بد عنوانی کے خلاف لڑنے اور ماحول کی حفاظت کے لئے مبارکباد دی۔ صدر محترم نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ برس سے قومی سی ایس آر ایوارڈ ہر سال 2؍ اکتوبر کو عطا کئے جائیں گے۔ انہوں نے صنعت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام یتیم بچوں کو اچھے معیار کی ذاتی دیکھ بھال کی فراہمی کے ہدف کے حصول کے لئے جدو جہد کریں۔

اس تقریب کو صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند ، خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ سیتا رمن ، خزانے اور کارپوریٹ کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ،کارپوریٹ امور کی وزارت میں سیکریٹری ، انڈسٹری لیڈرس ، جناب انجیتی  سرینواس اور ڈی جی اور سی ای او،دوئم سی اے ، ڈاکٹر سمیر شرما نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔ ان کے علاوہ آج یہاں منعقد اس قومی سی ایس آر ایوارڈ تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری سینئر عہدیداروں اور سی ایس آر پروفیشنلز نے بھی شرکت کی۔

قومی  کارپوریٹ امور کی وزارت نے ،قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) ایوارڈز کا قیام سی ایس آر شعبے میں کارپوریٹ اقدامات کو تسلیم کرنے کے لئے کیا ہے تاکہ جامع ترقی اور جامع اور پائیدار فروغ کو حاصل کیا جا سکے۔ وزارت کے تھنک ٹینک ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ان ایوارڈز کے انعقاد کے عمل میں تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کی ہے۔

 ایوارڈز کے تیسرے زمرے یعنی‘‘ قومی ترجیحی علاقوں میں سی ایس آر کا تعاون ’’ میں جیتنے والی کمپنیوں کو وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے ایوارڈ ز سے سرفراز کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہ اکہ سی ایس آر نہ صرف فنڈس مہیا کراتی ہے بلکہ یہ جامع طور پر معاشروں کے تئیں کارپوریٹ تعاون ہے جو اہمیت کا حامل ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ کمپنیوں کو ملک کے شمال مشرقی علاقوں کے فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے صنعت کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کا نفاذ کرتے وقت ، سی ایس آر کی بنیادی روح کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی اے ، کمپنیوں کو آگے آنے اور سی ایس آر کو اپنانے پر مجبور نہیں کرے گی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ سی ایس آر سرگرمیوں پر ایک کافی ٹیبل کتاب کا اجراء کیا۔ اس کافی ٹیبل کتاب کی پہلی کاپی محترمہ سیتا رمن نے صدر جمہوریہ کو پیش کی۔ کتاب میں، سی ایس آر سرگرمیوں کے زمینی سطح پر اثرات پر نمایاں توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تمام تینوں  زمروں کے ایوارڈز  میں ، جن  کمپنیوں نے اعزازی  ایوارڈ  حاصل کیا ، انہیں جناب  انوراگ   سنگھ ٹھاکر  نے اعزاز سے سرفراز کیا ۔ اپنے خطاب میں  ، انہوں نے  مختلف  شعبوں  ، جیسے  کھیلوں ،  صاف گنگا ، تعلیم ، صحت ، دویانگ  اور  ہنر اور  معاش  وغیرہ   میں کمپنیوں   کے تعاون  پر روشنی  ڈالی ۔ انہوں نے   مزید کہا کہ  کمپنیوں کے سی ایس آر   پروگراموں  نے   دِویانگ لوگوں   سے متعلق   ، ان کھیلوں کے لئے ، جن کی طرف  کم توجہ دی جاتی ہے ،  کھیلوں کے لئے  بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنے اور  کھیلوں  کے عملے کی تربیت  کے لئے اچھے  نتائج برآمد کئے ہیں ۔

سی ایس آر  فریم ورک  کا جائزہ لینے اور زیادہ  مضبوط  اور مربوط  سی ایس آر  ریگو لیٹری اور پالیسی فریم ورک تیار کرنے کے لئے ، کارپوریٹ امور  کی وزارت کے سکریٹری جناب انجیتی   سری نواس  نے کہا کہ  سی ایس آر محض  انسان دوسی کا کام نہیں ہے بلکہ اب یہ معاشرے اور ماحول  کے تئیں کاروباری ذمہ داریوں  سے بالا تر ہے ۔   انہوں نے حکومت کی حالیہ اہم پالیسی اقدامات کی وضاحت کی ۔ انہوں نے جیوری کے قومی سطح کے اداروں کے  ماہرین کے ذریعہ ایوارڈز کے قیام کے عمل میں سخت محنت اور  فہرستوں  کی شارٹ  لسٹنگ  ، تفصیلی  گزارشات  ، میدانی سطح  پر تصدیق  پر مشتمل  تین مراحل کی  ستائش کی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت  ، سی ایس آر  کے وسائل کے مالی  فرق کے طور پر  نہیں دیکھتی ہے ۔  اس کے بجائے  ، وہ اسے ملک میں   مدت  سے  زیر  التواء  چیلنجوں سے  نمٹنے میں  ٹیکنا لوجی اور اختراع  کی فراہمی کے طور پر   دیکھتی ہے ۔ 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس کے ڈی جی اور سی ای او ڈاکٹر سمیر شرما نے شکریہ تحریک پیش کی، جس میں انہوں نے مختلف حصص داروں کی خدمات کا اعتراف کیا، جن میں مرکزی و ریاستی حکومتیں، صنعتی ادارے، پیشہ ورانہ ادارے، اکیڈمک ادارےشامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر موجود گی کے لئے صدر جمہوریہ ، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر اور خزانہ و کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قومی سی ایس آر ایوارڈز ان  کارپوریٹس کے خدمات کے اعتراف کے لئے قائم کئے گئے ، سی ایس آر کے شعبے میں جن کے اقدامات کا مقصد شمولیت پر مبنی اور پائیدار ترقی کا حصول ہے۔کمپنیوں کو یہ ایوارڈز سی ایس آر، چیلنجنگ ماحول میں ان کی کوششوں، توقعاتی اضلاع ، دشوار گزار؍مخدوش علاقوں اور قومی ترجیحی شعبہ جات کے تئیں ان کے اسٹریٹیجک نقطہ نظر کی بنیاد پر دیئے گئے۔کمپنیوں کی درخواست اور سی ایس آر ماہرین کے ذریعے آزادانہ تجزیے پر مبنی رپورٹ اور جوری کے فیصلے کی بنیاد پر تین زمروں میں 19انعام یافتگان اور 19حوصلہ افزائی انعامات کا اعلان کیا گیا، جس کی فہرست حسب ذیل ہے:

مختلف زمروں کے ایوارڈز یافتگان:

 

نمبر شمار

ایوارڈ کا زمرہ

ذیلی –زمرہ

کمپنی کا نام

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئےگئے

پاور گرِڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 10 سے 100 کروڑ روپے کے درمیان خرچ کئے گئے

مہندر ا اینڈ مہندرا لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں ایک  سے 10 کروڑ روپے کے درمیان خرچ کئے گئے

ایڈلویس فائنانشیل سروسز لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں ایک کروڑ روپے سے کم خرچ کئے گئے

پرانجاپے آٹو کاسٹ پرائیویٹ لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

شمالی ہندوستان

ایس آر ایف لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

شمال-مشرقی ہندوستان

کریسل لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

مشرقی ہندوستان

بھارت فائنانشیل انکلوزن لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

مغربی ہندوستان

ٹیکنپ انڈیا لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

جنوبی ہندوستان

دی آندھرا پردیش منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

تعلیم

ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

فروغ ہنرمندی اور روزگار

ہنڈالکو انڈسٹریز لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

زراعت و دیہی ترقیات

مہندرا اینڈ مہندرا لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

صحت ، پینے کا محفوظ پانی اور صفائی ستھرائی

مہاندی کول فیلڈز لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

ماحولیات، پائیدارترقی اور شمسی توانائی

پاور فائنانس  کارپوریشن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

خواتین و اطفال بہود

انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

خواتین و اطفال بہبود

جے ایس ڈبلیو انرجی لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

کھیل کود کا فروغ

سینٹرل کول فیلڈز لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

جھونپڑپٹی علاقوں کا فروغ

ایکوئٹاس ہولڈنگزلمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

معذور افراد کی امداد

مِنڈا کارپوریشن لمٹیڈ

مختلف زمروں کے لئے حوصلہ افزائی انعامات:

 

نمبر شمار

ایوارڈ کا زمرہ

ذیلی –زمرہ

کمپنی کا نام

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئےگئے

آئی ٹی سی لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئےگئے

ٹاٹا اسٹیل لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 10سے 100 کروڑ روپے کے درمیان خرچ کئے گئے

نیشنل الیومینیم کارپوریشن لمٹیڈ

 

سی ایس آر میں ممتاز کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈ

ایسے سی ایس آر جس میں 10سے 100 کروڑ روپے کے درمیان خرچ کئے گئے

ماروتی سوزوکی انڈیا لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

ایسے سی ایس آر جس میں ایک سے 10 کروڑ روپے کے درمیان خرچ کئے گئے

ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

مشرقی ہندوستان

ہندوستان کاپر لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

مشرقی ہندوستان

میکوم لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

مغربی ہندوستان

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زون لمٹیڈ

 

چیلنجنگ ماحول میں سی ایس آر

جنوبی ہندوستان

منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

تعلیم

مہندرا اینڈ مہندرا لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

فروغ ہنرمندی اور روزگار

جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

زراعت و دیہی ترقیات

ایچ ڈی ایف سی بینک لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

صحت ، پینے کا محفوظ پانی اور صفائی ستھرائی

ٹاٹا اسپانج آئرن لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

صحت ، پینے کا محفوظ پانی اور صفائی ستھرائی

آئی ٹی سی لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

ماحولیات، پائیدارترقی اور شمسی توانائی

شنیڈر الیکٹرک آئی ٹی

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

خواتین و اطفال بہبود

ریل وکال نگم لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

کھیل کود کا فروغ

انڈس اِنڈ بینک لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

کھیل کود کا فروغ

انڈیا انفرااسٹرکچر فائنانس کمپنی لمٹیڈ

 

قومی ترجیحی شعبہ جات میں تعاون

معذور افراد کی امداد

ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ

 

 

 

****************

 

م ن۔م م۔ن ع

 

U: 4816



(Release ID: 1589494) Visitor Counter : 187


Read this release in: Hindi , English