صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ محض ایک آغاز ہے ؛ یہ ہمیں حفظانِ صحت فراہم کرنے کے نظام کو مستحکم کرنے کی جانب پیش قدمی کرنے کے لئے ایک سمت اور راستہ دکھاتا ہے : ڈاکٹر ہرش وردھن
مرکزی وزیر صحت نے شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ ایک مقررہ مدت میں بلیو پرنٹ نافذ کریں
Posted On:
29 OCT 2019 4:35PM by PIB Delhi
نئیدہلی ، 29 اکتوبر / شراکت داروں سے ایک مقررہ مدت میں نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ ( این ڈی ایچ بی ) نافذ کرنے کی سمت کام کرنے کے لئے اپیل کرتے ہوئے مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت اعلیٰ معیار کے حفظانِ صحت سبھی کو فراہم کرنے کے لئے عہد بند ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے تئیں بھی پُر عزم ہے کہ سبھی تک حفظانِ صحت کی سہولتیں آخری میل تک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے ڈجیٹل طریقۂ کار ، اس تبدیلی کو بڑھا رہے ہیں اور یہ صحت کی عام دیکھ بھال کو تعاون دینےکی وسیع گنجائش رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر آج یو آئی ڈی اے آئی کے سابق چیئرمین اور نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ کمیٹی کے چیئر مین جناب جے ستیہ نارائن نے ڈاکٹر ہرش وردھن کو این ڈی ایچ بی کی حتمی رپورٹ پیش کی ۔
جناب جے ستیہ نارائن نے ، اُن کوششوں کوایک مختصر جائزہ فراہم کیا ،جو این ڈی ایچ بی کی رپورٹ کی تیاری میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مجموعی فریم ورک کے بارے میں ایک مختصر نمائندگی بھی پیش کی ،جس کی این ڈی ایچ بی میں تجویز کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حفظانِ صحت میں حکومتِ ہند کی ترجیحات کو نیشنل ہیلتھ پالیسی ، 2017 ء میں شامل کیا گیا تھا اور صحت وخاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے ، اس سفارش رپورٹ نے نفاذ کے پہلو کو نمایاں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسے ڈجیٹل ہیلتھ کیئر جزو کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ کیئر کوریج کے مقصد کے حصول کی سمت ایک سب سے بڑی کامیابی سمجھا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اب ایک ایکو سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور یہ وقت کا تقاضا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکو سسٹم موجودہ مایوس کن صحت کےانفارمیشن نظام کومربوط کر سکتاہے اور آئندہ پروگراموں کے لئے ایک واضح راستہ دکھا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سسٹموں میں تال میل کویقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک منظم اور فعال طریقے سے صحت کی خدمات کی نگرانی اور انہیں فراہم کیاجا سکے ۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ کے تحت ایک جامع ، ملک گیر ، مربوط ای – ہیلتھ سسٹم کی سمت میں کوششیں شروع کی ہیں ۔
نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ ( این ڈی ایچ بی ) صحت ڈومین اور ڈاٹا میں موجودہ ایپلی کیشنز کی تکمیل کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مدد کرے گا ، جو ہندوستان میں یا تو پبلک ہیلتھ سہولت یا پرائیویٹ ہیلتھ کیئر سہولت میں موجود ہیں ۔
اس موقع منعقد ایک تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت اِس ملک کے ہر شخص کے دروازے پر خدمات پہنچانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کا ذکر کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے پروگراموں کے ساتھ این ڈی ایچ بی کے نفاذ سے ہرشخص کو فائدہ پہنچے گا ۔
انہوں نے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن اور جے ستیہ نارائن کو اِس زبردست عمل کے لئے مبارکباد دی ، جو ہندوستان کو ایک ڈجیٹل ہیلتھ کیئر معیشت میں تبدیل کر دے گا ۔ انہوں نے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ ایک مقررہ مدت میں بلیو پرنٹ کے نفاذ کے لئے کام کریں ۔
اس تقریب میں این آئی سی کی ڈی جی ڈاکٹر نیتا ورما ، صحت کے مشیر ( نیتی آیوگ ) آلوک کمار اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
) م ن ۔ ح ا ۔ ع ا ) (29.10.2019)
4817U.No.
(Release ID: 1589491)
Visitor Counter : 172