پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 OCT 2019 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24/ اکتوبر۔حکومت ہند، حکومت اوڈیشہ اور عالمی بینک نے آج چھوٹے کسانوں کے پیداواری نظام میں قوت برداشت کو مستحکم کرنے ان کی پیداوار میں تنوع پیدا کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافے کے لئے مارکٹینگ میں بہتری لانے کے لئے چھوٹے کسانوں کو مدد فراہم کرانے کے واسطے 165 ملین امریکی ڈالر قرض معاہدے پر دستخط کئے ہے۔
آب وہوا کو برداشت کرنے والی زراعت کے لئے اوڈیشہ مربوط آبپاشی پروجیکٹ کو ایسے دیہی علاقوں میں نافذکیاجائے گا جو قحط سالی کے خطرے سے دوچار رہتے ہے اور زیادہ تران کا انحصار بارش کے پانی سے ہونے والی زراعت پر ہوتا ہے۔ اس سے اوڈیشہ کے 15 اضلاع کے 125.000 چھوٹے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور 128.000 ہزار ہیکیٹئر زرعی زمین کا بندوبست کیاجائے گا۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ آب وہوا کو برداشت کرنے والی بیج کی قسموں اور پیداوار کی ٹیکنالوجی تک چھوٹے کسانوں کی رسائی کے ذریعہ خراب آب وہوا کے سامنے چھوٹے کسانوں کی قوت برداشت میں اضافہ ہوگا اور وہ آب وہوا کی تندی کو برداشت کرنے والی فصلیں پیدا کرسکے گی اور بہتر پانی کے بندوبست اور آبپاشی کی خدمات تک رسائی ہوسکے گی۔
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے کہا کہ حکومت ہند آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئی مشن نافذ کررہی ہیں، اس سے آب وہوا کی مشکلات کا سامنا کرنے والے زرعی طریقوں اور ٹیکنالوجی اختیار کئے جانے کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا‘‘ اوڈیشہ کا پروجیکٹ ایس ڈی جی کے ذریعہ 2030 تک حاصل کئے جانے والے پائیدار زرعی نشانوں کے تئیں ہمارے عہد بندی میں حکومت کی مدد سے کئے جانے والے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
قرض کے معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے اقتصادی امور کے محکمے ایڈیشنل سکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے، حکومت اوڈیشہ کی جانب سے آبی وسائل کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری جناب سریندر کمار نے اور عالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر، انڈیا جناب جنید احمد نے دستخط کئے۔
حالیہ برسوں میں آب وہوا کی تبدیلی میں اوڈیشہ میں زراعت کو بہت زیادہ متاثر کیا،جہاں پر بڑی تعداد ایسے کسانوں کی ہے جن کے پاس 2 ہیکیٹئر سے کم زمین ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ موسم کی سختیوں کی لیپٹ میں یہاں کے زیادہ سے زیادہ زرعی علاقے آرہے ہیں۔ سال 2009 سے ریاست میں خشک سالی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اب یہ پانچ برسوں میں ایک بار کی بجائے دو برسوں میں ایک بارآتی ہے۔1970 میں یہاں کے 40 فیصد علاقے میں خشک سالی کا خطرہ رہتا تھا ۔ آج کل پیداوار والے علاقے کا تقریباً 70 فیصد حصے میں خشک سال کاخطرہ رہتا ہے۔
ہندوستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کہا‘‘ پورے اوڈیشہ میں چھوٹے کسانوں کو آب وہوا کی تبدیلی کی مار برداشت کرنی پڑتی ہے۔ موسم کی سختی پیداوار میں گراوٹ اور آمدنی میں کمی کی ذمہ دار ہے۔ ساتھ ہی جی ایچ جی کے اخراج میں زراعت کا سب سے بڑا حصہ ہے’’۔انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ یہ پروجیکٹ ریاست کے لئے صورتحال تبدیل کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے آب وہوا کو زیادہ برداشت کرنے والا زرعی شعبہ تیار ہوگا۔ خوراک کے تحفظ میں اضافہ ہوگا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اس شعبے سے جی ایچ جی کے اخراج میں کمی آئے گی۔
سینئر زرعی ماہر اور اس پروجیکٹ کے لئے عالمی بینک کے ٹاسک ٹیم کے لیڈر جناب رنجن سامنتارے نے کہا ‘‘ موجودہ تالابوں کی بحالی سے زراعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور چھوٹے کسانوں کے لئے زراعت آب وہوا کو زیادہ برداشت کرنے والی بنے گی’’۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے میں زراعت کے شعبے کو زیادہ مضبوط بنانے کے حکومت اوڈیشہ کے ویژن کو تقویت پہنچائے گا۔
*********
(م ن- ا گ ر ض۔ 24-10-2019 )
U –4764