کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے  سوئیڈن کی  کاروباری برادری کو دعوت دی کہ وہ بھارتی صنعتوں کیساتھ ساجھیداری کرے


برقی حرکت ، سڑک سلامتی ، خلائی تحقیق، آیوروید ، قدرتی طریقہ علاج میں  تعاون کیا جاسکتا ہے

کامرس اور صنعت کے وزیر نے  اسٹاک ہوم میں  19ویں انڈو سوئیڈش جے سی ای سی میں شرکت کی

جے سی ای سی  پروٹوکول میں بھارت -سوئیڈن اقتصادی  تعاون کو اور اونچی سطح تک لے جانے کا نقشہ راہ فراہم کیا گیا ہے

Posted On: 24 OCT 2019 12:25PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔24؍اکتوبر۔کامرس اور صنعت  نیز ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں 22 سے 23 اکتوبر 2019 کو اقتصادی ، صنعتی اور صنعتی تعاون (جے سی ای سی)  کے 19ویں بھارت- سوئیڈن مشترکہ کمیشن  کی میٹنگ میں  شرکت کی۔

جے سی ای سی میں  دونوں ملکوں کے تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامرس اور صنعت کےوزیر نے  اس اہمیت کو اجاگر کیا جو دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اختراعی شراکت داری کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل   اور مشترکہ اعلان کے بارے میں ظاہر کی تھی۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے  اختراع، توانائی، صحت کی  دیکھ بھال، دفاع ، دیرپا شہری ترقی  اور ریلویز کے تعلق سے  مفاہمت نامے کے تحت   بھارت- سوئیڈن شراکت داری  کے امکانات  کو اجاگر کیا۔

سوئیڈن کے وزیراعظم جناب اسٹیفن لوف وین کے 2016 میں  بھارت کے پچھلے دورے کے نتیجے میں  انڈیا - سوئیڈن بزنس لیڈرس راؤنڈ  ٹیبل (آئی ایس بی ایل آر ٹی)  کا قیام دونوں ملکوں کی  کاروباری برادریوں کو قریب لانے کیلئے ایک زبردست فریم ورک ہے۔

جناب پیوش گوئل نے  جے سی ای سی  سے اپنے خطاب میں کاروبار میں  آسانی کے  اقدامات کو اجاگر کیا جن میں مرکزی  اور ریاستی سطح پر  بھارت سرکار کی طرف سے کی گئی ڈھانچہ جاتی اور طریقہ کار سے متعلق  اصلاحات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سڑک ، ریلوے ، شاہراہوں ، قابل تجدید توانائی ، ہاؤسنگ ،اسمارٹ شہروں اور صحت کی دیکھ بھال جیسی مختلف صنعتوں میں  بھارت  میں فراہم مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سوئیڈن کی کاروباری برادری کو دعوت دی کہ وہ اِن مواقع کی حمایت کرے اور ان میں شرکت کرے اور بھارت کی  زبردست برآمدی مارکٹ سے فائدہ اٹھائے۔

سوئیڈن کے بیرونی تجارت کی وزیر محترمہ  انا ہالبرگ نے جناب پیوش گوئل سے  اتفاق کیا کہ بھارت ، سوئیڈن کے  کاروباریوں کیلئے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو اونچی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ بھارت میں  200 سے زیادہ سوئیڈن کی کمپنیاں ہیں اور  سوئیڈن میں بھارت کی 70 سے زیادہ کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

جے سی ای سی میں تعاون کے جن نئے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں  برقی حرکت ، سڑک سلامتی ، خلائی تحقیق اور روایتی  بھارتی  ادویات (آیوروید اور قدرتی طریقہ علاج) شامل ہیں۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے بھارت میں سوئڈین کے سرمایہ کاروں کیلئے  ایک انویسٹمنٹ انکلیو کے قیام کی تجویز پیش کی جو بھارت میں  سوئیڈن کی کمپنیوں کیلئے  بنیادی ڈھانچے کاکام کریگا اور ماحولیاتی نظام  قائم کرنے میں مدد کریگا۔ اس تجویز کا سوئیڈن کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا۔  طرفین نے دونوں  ملکوں کے اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظاموں کے درمیان  اور زیادہ تعاون سے اتفاق کیا۔

سوئیڈن کی وزیر نے  کامرس اور صنعت کے  بھارتی وزیر کی طرف سے تذکرہ کردہ مواقع میں  شرکت کرنے کی بھارت کی پیشکش کا خیرمقدم کیا،  ان میں انویسٹمنٹ انکلیو کا قیام بھی شامل ہے۔انہوں نے   دونوں ملکوں کے لوگوں کا معیار زندگی  بہتر بنانے کیلئے  اختراعی اور اسمارٹ حل کیلئے  ایک ساتھ کام کرنے  کی خواہش بھی ظاہر کی۔

جے سی ای سی  پروٹوکول میں بھارت -سوئیڈن اقتصادی  تعاون کو دونوں ملکوں کی کاروباری برادری اور حکومتوں کے درمیان  مزید اونچی سطح تک لے جانے کا نقشہ راہ فراہم کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 4750



(Release ID: 1589031) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi