صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے جاپان کے اپنے دورے کے آخری دن سائی نو ساٹو میں سری ستیہ سائی سناتھن سمسکروتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
23 OCT 2019 6:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔23؍اکتوبر۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (23 اکتوبر 2019) جاپان میں کاکی گابا کے مقام پر سائی نو ساٹو میں سری ستیہ سائی سناتھن سمسکروتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ سائی نو ساٹو کو بھارت کے روایتی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اکشر دھام اور سوامی نارائن ٹمپل کے طرز پر ایک مندر میں ڈھالا جائیگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں جب کہ ہم اندرونی امن اور خوشی کی تلاش کررہے ہیں، مختلف طبقوں اورکلچروں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سائی نو ساٹو جیسی جگہیں ہمیں صحیح جواب فراہم کرتی ہیں۔ ہمیں صرف ایک نہیں بلکہ پُرامن بقائے باہم کیلئے اس طرح کے بہت سے مقامات کی ضرورت ہے جہاں خواتین اور مرد اپنے بارے میں اور سماج کے بارے میں غور وفکر کرسکیں، افراد اور برادری کے بارے میں سوچ سکیں اور ’’اپنے اور اُن کے ‘‘ درمیان فاصلے کو کم کرسکیں۔
شام کے وقت صدر جمہوریہ نے ایک ضیافت میں بھی شرکت کی جو جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے ان کے اعزاز میں دی تھی۔
بعد میں رات کے وقت صدر جمہوریہ اپنی واپسی کے سفر پر روانہ ہوں گے اور امید ہے کہ وہ 24 اکتوبر 2019 کو صبح سویرے نئی دہلی پہنچ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4744
(Release ID: 1589011)
Visitor Counter : 77