کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ادائیگی سے متعلق خدمات کے لئے فیڈرل بینک کے ساتھ جی ای ایم شراکت داری
Posted On:
23 OCT 2019 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 اکتوبر / حکومت ای۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) نے آج متعدد خدمات جن میں جی ای ایم پول اکاؤنٹس( جی پی اے ) کے ذریعے فنڈس کی منتقلی ، کارکردگی؍ پرفارمینس گارنٹیز ( ای ۔ پی بی جی ) اور ارنیسٹ منی ڈپوزٹ (ای ایم ڈی ) شامل ہیں، کو پورٹل پر رجسٹرڈ یوزرس کے لئے دستیاب کرانے کے لئے فیڈرل بینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ مفاہمت نامہ پورٹل پر نقدی کے بغیر (کیش لیس ) ، کاغذ کے بغیر (پیپر لیس) اور شفاف ادائیگی نظام کو فراہم کرے گا اور سرکاری اداروں کے لئے مؤ ثر خریداری نظام فراہم کرے گا۔
اس مفاہمت نامے پر جی ای ایم کے ایڈیشنل سی ای او جناب ایس سریش کمار اور گورنمنٹ بزنس کے کنٹری ہیڈ آر وردھا راجن کے ساتھ فیڈرل بینک کے دیپیش گہلوت ، ڈائرکٹر ( جی ای ایم ) اور ریاستی بزنس ہیڈ-گورنمنٹ بزنس ہیمنت مہیندرو نے جی ای ایم کے سی ای او تلّین کمار کی موجودگی میں دستخط کئے۔ جی ای ایم بینکوں ٹی آر ای ڈی ، اور سی آئی ڈی بی آئی کے ساتھ بھی کام کررہا ہے تاکہ جہاں کیپٹل (سرمائے) کی لاگت ، کار کردگی اور جی ای ایم پر فروخت کار کی ورکنگ کیپٹل کے بل پر چھوت اور فائننس مہیا کرایا جا سکے۔ اس سے فروخت کاروں کو عام طور سے اور ایم ایس ایم ای کو خصوصی طور پر حکومت کے ساتھ بہتر طریقے سے تجارت؍ کاروبار کرنے اور کریڈٹ تک آسان رسائی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جی ای ایم فروخت کاروں کے لئے ای ایم ڈی پول تشکیل کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ جب فروخت کار بولی ؍ نیلامی پر رد عمل یا ریسپونڈ کریں تو ای ایم ڈی ضروریات کو دھیان میں رکھ سکیں۔
******
U-NO: 4723
(Release ID: 1588931)
Visitor Counter : 97